شاہد آفریدی نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان ٹیم کو اہم مشورہ دے دیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 میں قومی شاہینوں کو فیلڈنگ سمیت تینوں شعبوں میں پرفارمنس دکھانے کا مشورہ دے دیا۔
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ساری ٹیمیں تیاری سے آئی ہیں، پاکستان کو جیت کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی، صائم ایوب کی کمی کا اب تذکرہ نہیں کرنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسکواڈ میں ایک دو کھلاڑیوں کی شمولیت پر اعتراض ہے لیکن نام نہیں لوں گا، اب صرف ٹیم کو سپورٹ کیا جائے۔
سابق بھارتی کرکٹر نے پاکستان کی پلیئنگ الیون سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹرائنگولرسیریز میں ہم نے بڑی غلطیاں کی ہیں، اب وہ موقع نہیں دو چیزیں ٹھیک کیں، فیلڈنگ ٹھیک نہیں کی، پاکستان ٹیم کو تینوں شعبوں میں پرفارم کرنا پڑے گا۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کوگُڈلک کے بجائے کہا جائے ”میک یور اون لک“، پاکستان کرکٹ بورڈ کو بہت مبارکباد، سب کو مبارکباد، دوبارہ رونقیں بحال ہوئیں، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مہمان نوازی کی تعریف کررہے ہیں، تمام ٹیموں کو بہت اچھی سیکیورٹی دی جارہی ہے۔
Comments are closed on this story.