امریکی شخص نے اسرائیلی سیاحوں کو فلسطینی شہری سمجھ کر گولیاں مار دیں
امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص نے 2 اسرائیلی شہریوں کو فلسطینی سمجھ انہیں قتل کرنے کی کوشش کی۔
امریکی پولیس کے مطابق انہوں نے 27 سالہ ملزم مورڈیچائی برافمین کو 2 اسرائیلیوں کو گولی مارنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی شہری نے کار میں سوار 2 افراد پر یہ سمجھ کر فائرنگ کردی کہ وہ فلسطینی ہیں۔ تاہم درحققیت وہ اسرائیلی سیاح تھے۔
اسرائیلی کابینہ نے نئے آرمی چیف کی تقرری کی منظوری دیدی
پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم نے گرفتار دینے کے بعد پولیس کو بتایا کہ وہ میامی بیچ پر اپنا ٹرک چلا رہا تھا تو اس کی نظر 2 افراد پر پڑی جو گاڑی موجود تھے اور بظاہر فلسطینی لگ رہے تھے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنا ٹرک روکا اور ان پر گولی چلائیں، تاہم وہ ہلاک ہونے سے بچ گئے۔
امریکا سے 2 ہزار ٹن وزنی بموں کی کھیپ اسرائیل پہنچ گئی
پولیس کا کہنا تھا کہ اگرچہ متاثرین بچ گئے ہیں تاہم ایک گولی ایک اسرائیلی کے کندھے میں اور دوسری کو بازو میں لگی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے امریکا میں مسلمان اور یہود دشمنی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
Comments are closed on this story.