Aaj News

اتوار, مارچ 30, 2025  
29 Ramadan 1446  

چیئرمین پی سی بی کا اہم اقدام ، پاک بھارت میچ کیلئے 4 لاکھ ڈالرز کا باکس ٹھکرا دیا

اس اقدام پر بھارٹی میڈیا بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا
شائع 18 فروری 2025 11:30am

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے آئی سی سی کی جانب سے دیے جانے والے مہنگے باکس کے بجائے عام شائقین کے درمیان ٹورنامنٹ دیکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دبئی میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میچز کے لیے 4 لاکھ ڈالر (تقریباً 11 کروڑ 18 لاکھ پاکستانی روپے) کا وی آئی پی ہاسپیٹلٹی باکس محسن نقوی نے ٹھکرا دیا۔

یو اے ای کرکٹ بورڈ نے محسن نقوی کے لیے 30 سیٹوں پر مشتمل وی آئی پی لگژری باکس مختص کیا تھا تاہم پی سی بی چئیرمین نے پریمیئم نشستوں کے ٹکٹس فروخت کرنے اور جنرل سٹینڈز میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہی قلعہ کے دیوانِ عام میں چیمپئنزٹرافی کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب، آئی سی سی آفیشلز سمیت نامور کرکٹرز کی شرکت

چیئرمین پی سی بی کے اس اقدام کی بھرپور تعریف کی جا رہی ہے اور بھارٹی میڈیا بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا ہے، جو عوام کے ساتھ جڑے رہنے اور اشرافیہ کی مراعات کو مسترد کرنے کے ان کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025: آئی سی سی نے جیتنے والی ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا

شائقین کرکٹ پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جو کل سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ وہیں محسن نقوی کے اس اقدام کو کرکٹ کی دنیا میں قابل تعریف اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

chairman pcb

Icc Champions Trophy 2025