Aaj News

ہفتہ, اپريل 19, 2025  
20 Shawwal 1446  

چیمپئنز ٹرافی: کیا بھارت کی نئی جرسی پر میزبان ’پاکستان‘ کا نام درج ہے؟

بھارتی کرکٹ ٹیم نے پیر کے روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنی نئی جرسی کی رونمائی کی
شائع 18 فروری 2025 09:39am

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی کی رونمائی کی گئی، جس میں ٹیم کے کپتان روہت شرما اور دیگر کھلاڑیوں نے جرسی پہنے ہوئے تصاویر بنوائیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم نے پیر کے روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنی نئی جرسی کی رونمائی کی۔

فوٹو شیشن میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، رویندر جڈیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ سمیت بھارتی کرکٹرز کو بلیو جرسی میں تصاویر کھنچواتے دیکھا گیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی دیکھ کر لوگوں نے جو سب سے پہلے چیز غور کی وہ یہ کہ اس میں چیمپئنز ٹرافی کے میزبان ملک پاکستان کا نام درج ہے یا نہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کی شاندار مہمان نوازی، بھارت کو ایک اور کرارا جواب

رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر حیران کن طور پر میزبان ملک پاکستان کا نام پرنٹ تھا جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران ہوئے جبکہ چند بھارتیوں نے اس کی مخالفت کی۔

اس سے قبل بہت سی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ بھارت کی کرکٹ جرسی پر پاکستان کا نام درج نہیں ہوگا۔ لیکن ٹیم کی گورننگ باڈی نے تصدیق کی کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مقرر کردہ قوانین پر عمل کریں گے اور ضرورت کے مطابق جرسی پہنیں گے۔

چیمپئینز ٹرافی: نیشنل اسٹیڈیم میں بھارتی جھنڈا نظر نہ آنے پر بھارت میں ہنگامہ

وہیں بھارتی میڈیا کا بھی دعویٰ تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کی کٹ پر میزبان ملک پاکستان کا نام نہیں لکھا ہوگا۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ 2023 (جس کی میزبانی پاکستان کے پاس تھی ) کے موقع پر بھی بھارت نے تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی تھی اور پھر ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے لوگو پر میزبان ملک کا نام درج نہ کرنے کی منظوری دی تھی تاہم بھارت کا یہ حربہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کام نہ آسکا اور انہیں کرکٹ بورڈ کے قوانین پر عمل کرنا پڑا۔

Indian cricket team

new jersey

Icc Champions Trophy 2025

pakistan imprint