کراچی میں ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کچل دیا، مشتعل افراد نے 5 ٹینکر جلا دیئے
کراچی ہوی ٹریفک سے حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، جیل چورنگی سے حسن اسکوائر جانے والے روڈ پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، مشتعل افراد نے 5 ٹینکر جلا دیئے۔
پولیس کے مطابق جیل چورنگی سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک پر ہونے والے حادثے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ٹرانسپورٹر کا کہنا ہے کہ حادثے کی زمہ داری گاڑی کوئی اور تھی اور ان کے ٹینکر کو بلاجواز آگ لگائی گئی۔
عینی شاہد ڈرائیور کے مطابق بیس سے زائد لوگ تھے جن کے پاس آگ لگانے کا سارا سامان موجود تھا، انہوں نے ہماری گاڑیوں پر آتش گیر مادہ پھینکا اور آگ لگادی۔
دوسری جانب پولیس کے مطابق پولیس نےایک ڈمپرکوتحویل میں لےکرڈمپرڈرائیورسمیت دوافرادکوحراست میں لےلیا، حراست میں لیےگئےافرادمیں اسماعیل اورانعام اللہ شامل ہے۔
پولیس کے مطابق ڈمپرنمبرTKT-772کی ٹکرسےموٹرسائیکل سوارشہری جاں بحق ہوا، متوفی کی شناخت رشیدکےنام سےہوئی۔
پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حادثےکےبعدمشتعل افرادنے5واٹرٹینکروں کواگ لگائی۔
**کراچی میں ڈمپرز سے ہلاکتیں: ڈی آئی جی ٹریفک کو تبدیل کردیا گیا**
نامعلوم مشتعل افراد نے واقعہ کے بعد 5 واٹر ٹینکروں کو آگ لگا دی ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔
ریسکیو حکام کے ریکارڈ کے مطابق شہر میں رواں سال ہونے والے مختلف ٹریفک حادثات میں 45 دنوں میں 107 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والے 107 افراد میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔
کراچی میں ہیوی ٹریفک کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
رواں سال اب تک 78 مرد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے، بے ہنگم اور بے قابو ٹریفک نے 14 خواتین کی جان لے لی جبکہ ٹریفک حادثات میں معصوم بچے بھی محفوظ نہ رہے۔
مختلف ٹریفک حادثات کے دوران 11 بچے اور 4 بچیاں جاں بحق ہوئیں، اس کے علاوہ ٹریفک پولیس کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث 15 کے قریب شہری زخمی ہوئے ہیں۔
Comments are closed on this story.