Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

سابق بھارتی کرکٹر نے پاکستان کی پلیئنگ الیون سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے سابق کرکٹر نے سعود شکیل کو بھی مشورہ دے ڈالا
شائع 17 فروری 2025 11:18pm

بھارت کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔

اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے آکاش چوپڑا نے سعود شکیل کو بابراعظم کے بجائے فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ بابر نے حال ہی میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ختم ہونے والی سہ ملکی سیریز میں پاکستان کے لیے اوپننگ کی لیکن تین اننگز میں 20.67 کی اوسط سے صرف 62 رنز ہی بنا سکے۔

صائم ایوب کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان فخر زمان کے لیے موزوں اوپننگ پارٹنر کی تلاش میں ہے جبکہ پاکستان کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے بابر کی حالیہ جدوجہد کے باوجود اوپننگ کی حمایت کی ہے۔

آکاش چوپڑا نے 3 کھلاڑیوں کے نام لیے جن میں سعود شکیل، خوشدل شاہ اور ابرار احمد شامل تھے جن کے بارے میں سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ ان کے حوالے سے خصوصی جانچ پڑتال کی جانی چاہیے۔

سابق بھارتی کرکٹر نے پاکستانی پلیئنگ الیون سے متعلق کہا کہ میں فخر زمان کے ساتھ سعود شکیل کے بارے میں سوچ رہا ہوں کیونکہ صائم ایوب اب ٹیم میں نہیں ہیں، تیسرے نمبر پر بابر اعظم، 4 پر محمد رضوان اور پھر سلمان آغا، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، اور ابرار احمد کھیلیں، انہوں نے اسکواڈ میں بعض کھلاڑیوں کی اہمیت کے بارے میں مزید وضاحت کی۔

انہوں نے کہا کہ 3 کھلاڑیوں پر تھوڑا سا اضافی فوکس ہوگا جن میں سعود شکیل، کیونکہ ہم اسے پہلی بار کھیلتے ہوئے دیکھیں گے، خوشدل شاہ کیونکہ وہ ٹی 20 میں ثابت شدہ آل راؤنڈر ہیں لیکن کیا وہ ون ڈے میں اچھی کارکردگی دکھا سکتے ہیں اور ابرار احمد۔

واضح رہے کہ پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

آکاش چوپڑا نے سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے پاکستان کی حمایت کی اور بابراعظم کی کارکردگی اور پاکستان کی کامیابی کے درمیان مضبوط تعلق پر زور دیا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کی پیشگوئی

پاکستان کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، سعود شکیل، فخر زمان، بابراعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، ابرار احمد۔

واضح رہے کہ پاکستان اپنا افتتاحی میچ 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، اس کے بعد 23 فروری کو دبئی میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے اور 27 فروری کو بنگلہ دیش سے ہوگا۔

Champions Trophy

former indian crickter

champions trophy 2025

Icc Champions Trophy 2025

icc champions trophy

pak playing 11

akash chopra