ٹرمپ اور مودی کی ملاقات خوشگوار نہیں تھی، خورشید قصوری
سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے حالیہ دورہ امریکا پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تصویروں سے لگتا ہے ٹرمپ اور مودی کی ملاقات خوشگوار نہیں تھی، امریکی صدر نے کہا کہ بھارت کا نہیں بلکہ چین کا یوکرین جنگ میں اہم کردار ہوسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی کو کہا کہ آپ کو ہم سے اسلحہ، تیل ، گیس اور دفاعی سازوسامان خریدنا پڑے گا، ٹرمپ نے کہا کہ جو دفاعی سامان آپ روس سے لیتے ہیں وہ سب ہم سے لیں۔
آج ٹی وی کے پروگرام ’نیوز انسائٹ ودعامرضیا‘ کے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خورشید محمود قصوری نے کہا کہ مودی کے دورہ امریکا کے حوالے سے پاکستان اور چین نے درست انداز میں آواز اٹھائی ہے، چین ابھرتی ہوئی طاقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کبھی بھی پاکستان کو چین کے خلاف استعمال نہیں کرسکتے ہیں، ہندوستان امریکا کا بڑا اتحادی ہے، امریکا میں پاکستانی تارکین وطن ملکی صورت حال پر پریشان ہیں، تاہم وہ ملک کے لئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ اور ان کٹھ پتلیوں کے پاس عمران خان کے بیانیہ کا کوئی جواب نہیں ہے، اس لئے وہ سوشل میڈیا یا میڈیا کے ذریعے ایسی باتیں پھیلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے 90 فیصد عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، لیڈرصرف عمران خان ہے باقی صب ورکرز ہیں، کارکنان اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں، نام نہاد لیڈر تو بھاگ گئے تھے، کچھ اسٹیبلشمنٹ کی گودمیں بیٹھ گئے، بعض کمپرومائز کرگئے جبکہ باقی استکام پاکستان میں شامل ہوگئے۔
شعیب شاہین نے کہا ہے کہ ان کے پاس بانی پی ٹی آئی کے بیانیہ کا جواب نہیں ہے، اسی لئے یہ لوگ پروپیگنڈا کرتے ہیں، کیونکہ ان کے پاس کوئی بات تو نہیں ہے،
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری ایک ٹائوٹ ہے، یہ عدالت سے بھاگا تھا، اس بھگوڑے نے پریس کانفرنس کرکے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، سازشی ٹولہ پارٹی کے اندر تفریق پیدا کرنا چاہتا ہے
تحریک انصاف کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے گھٹیا الزامات قابل مذمت ہیں، ایسے لوٹے کی پارٹی کے اندر کوئی گنجائش نہیں، کارکن اس کو اچھی طرح پہچانتے ہیں۔
Comments are closed on this story.