Aaj News

منگل, اپريل 15, 2025  
16 Shawwal 1446  

امریکا سے بے دخل کیے جانے والے بھارتیوں کو لے کر ایک اور جہاز امرتسر پہنچ گیا

امریکی ایئرفورس کے طیارے نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب امرتسر میں لینڈنگ کی
شائع 17 فروری 2025 10:08pm

** امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کے بعد امریکا سے بے دخل کیے جانے والے بھارتیوں کو لے کر ایک اور جہاز بھارت پہنچ گیا ہے۔**

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی ایئر فورس کے طیارے سی 17 گلوب ماسٹر نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب امرتسر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی۔ اس پر سوار افراد میں 13 کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ 44 ہریانہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

اسی طرح گجرات کے 33، اترپردیش کے دو اور ہماچل پردیش اور اترکھنڈ کا ایک ایک فرد سوار تھا، جن کو لینے کے لئے ان کے رشتہ دار بڑی تعداد میں وہاں پہنچے تھے۔

امریکہ نے ڈی پورٹ بھارتیوں کو 40 گھنٹے ہتھکڑیاں بیڑیاں لگا کر طیارے میں بٹھایا، طوفان برپا

غیرقانونی بھارتی تارکین کو لانے والے امریکی فوجی جہاز کی امرتسر میں لینڈنگ

بھارت میں امریکا سے ڈی پورٹ کیے گئے افراد کو لانے والا پہلا جہاز 5 فروری کو پہنچا تھا، جس میں 104 افراد سوار تھے جبکہ دوسرا جہاز ہفتے کو 116 مسافروں کو لے کر پہنچا تھا۔

واضح رہے کہ یہ گزشتہ 10 دنوں کے اندر بھارتی تارکین وطن کو لے کر بھارت آنے والی تیسری پرواز تھی۔

پہلے مرحلے میں پہنچنے والے افراد کو جہاز میں سیٹوں کے ساتھ باندھا گیا تھا اور بھارت پہنچنے کے بعد ہی ان کو کھولا گیا۔

اس واقعے نے بھارت میں سیاسی تلاطم کو جنم دیا اوراس وقت ایوان میں جاری بجٹ سیشن کے دوران شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی۔

اسی طرح دوسرے جہاز کے ذریعےپہنچے والوں نے بھی ناروا سلوک کے الزامات لگائے تھے۔

Amrica

land Amritsar

third US military plane