Aaj News

بدھ, اپريل 16, 2025  
17 Shawwal 1446  

شیرافضل مروت پارٹی کیخلاف ڈٹ گئے، قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے سے انکار

بانی پی ٹی آئی کا میں سپاہی ہوں میرا اتنا حق تو بنتا ہے کہ میں ناراض ہو جاؤں، رکن قومی اسمبلی
شائع 18 فروری 2025 09:09am

پاکستان تحریک انصاف سے نکالنے جانے والے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت پارٹی کے فیصلوں کے خلاف ڈٹ گئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کھسر پھسر پر قومی اسمبلی کی سیٹ کیوں چھوڑوں؟ میں پارٹی پر قبضہ نہیں ہونے دوں گا۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ جیسے مجھے نکالا اس طرح نکالے جانے کے بعد پی ٹی آئی میں کسی کا مستقبل محفوظ نہیں، چار روز سے نعرے لگا رہا ہوں بتائیں مجھے کیوں نکالا۔

اسمبلی شیر افضل مروت پی ٹی آئی عہدیداران کے خلاف پھٹ پڑے اور کہا کہ میں عمران خان سے ناراض ہوں وہ مجھ سے ناراض نہیں، بانی پی ٹی آئی کا میں سپاہی ہوں میرا اتنا حق تو بنتا ہے کہ میں ناراض ہو جاؤں۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق رہنما شیرافضل مروت نے کہا کہ میں بانی پی ٹی ائی سے ناراض ہوں وہ مجھ سے ناراض نہیں، نکالا مجھے اور ناراض بھی بانی پی ٹی آئی ہیں؟ بانی پی ٹی آئی کا میں سپاہی ہوں میرا اتنا حق تو بنتا ہے کہ میں ناراض ہو جاؤں۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ آج قومی اسمبلی میں میں نے پہلے قیدی نمبر 804 کے حق میں نعرے لگائے، میرا منہ اپنے لوگوں کی طرف تھا پھر میں نے نعرہ لگایا مجھے کیوں نکالا، جنہوں نے مجھے پارٹی سے نکلوایا ڈر اور خوف کا عالم یہ ہے کہ میڈیا پر بتاتے نہیں۔

رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ یہ لوگ اپنے پی ٹی ائی کے میڈیا گروپ سے بھی ڈرتے ہیں، لوگ پوچھتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو کب نکالو گے، میں نے کہا جس نے نکلوانا تھا انہوں نے مجھے پارٹی سےنکلوا دیا۔

اسلام آباد

imran khan

Sher Afzal Marwat

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Who is Sher Afzal Marwat