Aaj News

جمعہ, مئ 09, 2025  
11 Dhul-Qadah 1446  

اسرائیلی کابینہ نے نئے آرمی چیف کی تقرری کی منظوری دیدی

ایال ضمیر 5 مارچ کو اسرائیلی فوج کے 24 ویں سربراہ کی حیثیت سے کمال سنبھالیں گے
شائع 17 فروری 2025 04:43pm

اسرائیلی فوج کے میجر جنرل ایال ضمیر کو فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے میجر جنرل ایال ضمیر کو اسرائیلی ڈیفنس فورس کا چیف آف اسٹاف مقرر کرنے کی حتمی مننظوری دی جو ایال ضمیر کی تقرری کا سب سے آخری مرحلہ تھا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایال ضمیر آئندہ ماہ 5 مارچ کو اسرائیلی فوج کے 24 ویں سربراہ کی حیثیت سے کمال سنبھالیں گے، اس کے علاوہ میجر جنرل تامیر یدائی کو نئے آرمی چیف کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔

نیتن یاہو ریٹائر جنرل کو آرمی چیف بنانے پر مجبور

بدترین ناکامی کا احساس ہر وقت بے چین رکھتا ہے، اسرائیلی آرمی چیف کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

یاد رہے میجر ایال ضمیر وزارت دفاع میں ڈائریکٹر جنرل کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں، انہیں سابق اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی کے استعفے کے بعد آرمی چیف مقرر کیا گیا ہے۔

سابق آرمی چیف نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کا حملہ نہ روکنے کو فوجی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

Eyal Zamir

Israel confirms

military chief