متحدہ علما بورڈ کا افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کا اعلان
متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین علماء بورڈ کے مطابق امن و امان کی بہتری کے لیے تمام مکاتب فکرکے علماء مذاکرات کی تجویز سے متفق ہیں، پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے کےلئے لازم و ملزوم ہیں۔
کے پی حکومت نے افغانستان کے دورے کیلئے ٹی او آرز تیار کر لیے، بیرسٹرسیف کی تصدیق
امن و امان کےلئے کوشش بہترین حل ہے، دونوں ممالک کےلئے ایک دوسرے کی نظریات، سرحدات اور روایات کے اقدار کی حفاظت ضروری ہے۔
امید کرتے ہیں کہ افغانستان کی سرزمین کو کبھی بھی پاکستان کےخلاف استعمال نہیں کیا جائے گا، دونوں ممالک کے درمیاں تعاون اور دوطرفہ تعلقات سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ
یا درہے کہ گذشتہ روز پشاور میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان میں امن، افغانستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے افغانستان سے حکومتی سطح پر مذاکرات جلد شروع کیے جائیں گے۔
Comments are closed on this story.