Aaj News

پیر, مئ 05, 2025  
07 Dhul-Qadah 1446  

چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کی شاندار مہمان نوازی، بھارت کو ایک اور کرارا جواب

چیمپئنز ٹرافی کی کوریج کے لیے آنے والے تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری
شائع 17 فروری 2025 03:54pm

پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی کوریج کے لیے بھارت کے تمام صحافیوں کو ویزے جاری کردیے ہیں، جو کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کو ایک اور کرارا جواب ہے۔

ذرائع کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کرنے کے عمل میں اہم کردار ادا کیا۔ چیمپئنز ٹرافی کی کوریج کے لیے آنے والے تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے فراہم کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت نے 2023 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کے صحافیوں کو ویزے جاری نہیں کیے تھے، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے اس معاملے کو اٹھایا تھا۔

پاکستان نے اپنی مہمان نوازی کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے بھارت کو مثبت جواب دیا ہے۔

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Icc Champions Trophy 2025

Visas to Indian Journalists