Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
24 Shawwal 1446  

کم سائی رون کی موت سے قبل آخری انسٹا اسٹوری میں کیا تھا؟

انہیں گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا تھا
اپ ڈیٹ 18 فروری 2025 10:43am

جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ اداکارہ کم سائی رون کی اچانک موت کے بعد آخری انسٹاگرام اسٹوری نے بھی ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کم سائی رون جنوبی کوریا کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔ لیکن 2022ء میں اداکارہ نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنی گاڑی سے دوسری گاڑی کو ٹکر مار دی تھی، اس حادثے سے ان کے کیریئر کو شدید دھچکا لگا تھا۔

جنوبی کوریا کی 24 سالہ معروف اداکارہ کی گھر سے لاش برآمد

اب اداکارہ دارالحکومت سیؤل میں اپنے رہائشی اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں ہیں اس المناک خبر نے پوری انڈسٹری کو سوگوار کردیا ہے۔

پولیس نے اداکارہ کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ لیکن تاحال اداکارہ کی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہیں۔

فلوریڈا ائیرپورٹ پر سوتے مسافر نے لوگوں کو کیوں حیران کر دیا؟

اگر بات کی جائے کم سائی رون نے اپنی آخری انسٹاگرام اسٹوری میں پاپ گروپ ایسٹروکے رکن مون بن کو ان کی 27ویں سالگرہ پر مبارکباد دی تھی

اپنی اس آخری پوسٹ میں صرف ’سالگرہ مبارک‘ کے الفاظ درج تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ اور مون بن کے درمیان گہرا تعلق تھا۔ وہ دونوں ایس ایم انٹرٹینمنٹ کے تحت کام کرتے رہے اور 2015 کی ویب سیریز ’ٹو بی کنٹینیوڈ‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

واضح رہے کہ مون بن نے بھی اپریل 2023 میں 25 سال کی عمر میں خودکشی کرلی تھی۔

entertainment

lifestyle

شخصیات