فلوریڈا ائیرپورٹ پر سوتے مسافر نے لوگوں کو کیوں حیران کر دیا؟
امریکی ریاست فلوریڈا کے ائیرپورٹ پر ایک سوئے ہوئے مسافر نے وہاں آنے جانے والے دیگر مسافروں کو حیرت میں ڈال دیا جب انہیں اس شخص کی حقیقت معلوم ہوئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اورلینڈو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک بڑے شیشے کے باکس میں ایک سویا ہوا مسافر لوگوں کی توجہ کا مرکز بننے لگا۔
مذکورہ شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شئیر کی گئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ائیرپورٹ پر موجود مسافر سوئے ہوئے شخص کو اٹھانے کے کئی جتن کرتے دکھائی دیے، مگر وہ گہری نیند میں ہے۔
تاہم جب لوگوں کو اس شخص کی حقیقت معلوم ہوئی تو انہوں نے حیرانگی کا اظہار کیا۔
اے آئی ٹیکنالوجی اب شادی شدہ جوڑوں کی جھگڑے ختم کرائے گی
رپورٹ کے مطابق اورلینڈو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑے شیشے کے باکس میں سویا ہوا مسافر دراصل کوئی حقیقی انسان نہیں بلکہ ایک مجسمہ ہے جو اتنی مہارت سے بنایا گیا ہے جسے دیکھ کر لوگ اسے اصلی انسان سمجھ بیٹھے۔
مجسمے کو ’دی سلیپنگ مین‘ کا نام دیا گیا ہے۔ “اورلینڈو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر، مین ٹرمینل کے لیول 3 پر ’دی ٹریولر‘ کے نام سے ایک مجسمہ رکھا گیا ہے۔ مجسمے کو ائیرپورٹ کی بھیڑ کے درمیان پُرسکون انداز سے سوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
بارات میں رقص کے دوران دُلہا گھوڑے سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مسافر کا مجسمہ کانسی سے تیار کیا گیا ہے جس کی نقاب کشائی 1985 میں ہوئی تھی۔ ائیرپورٹ پر آنے جانے والے مسافروں کی جانب سے مجسمے کو ایک دم حقیقی قرار دیا گیا۔ لوگوں نے مسجمے کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کیں۔
Comments are closed on this story.