ماورا حسین کو 3 بھارتی فلمیں کیوں چھوڑنا پڑیں؟
پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 3 بھارتی فلمیں سائن کی تھیں تاہم بعد میں انہیں ان پروجئکٹس سے پیچھے ہٹنا پڑا۔
اداکارہ ماورا حسین سے ایک حالیہ انٹرویو میں ان رپورٹس کے بارے میں پوچھا گیا جس میں ان کی تین بھارتی فلمیں سائن کرنے کے بارے میں بتایا گیا تھا۔
اس پر ماورا کا کہنا تھا کہ انہوں نے تین بھارتی فلمیں سائن کی تھیں جو کبھی نہیں بنی ہیں۔ انہوں نے ان فلموں پر کام بھی شروع کر دیا تھا لیکن متعدد وجوہات کی بناء پر انہیں ان پراجیکٹس سے دستبردار ہونا پڑا۔
فرحان سعید اور عروہ کی پہلی مرتبہ اپنی علیحدگی پر لب کشائی
اداکارہ نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ وہ ان پراجیکٹس کے بارے میں زیادہ بات کرنا پسند نہیں کرتیں جن کا وہ حصہ نہیں ہیں تاکہ ان میں کام کرنےوالوں کا احترام قائم رہےاور وہ کونسے پراجیکٹس ہیں یہ ظاہر نہ کرنا ان لوگوں کی پرائیویسی ہے جو اس میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ ماورا حسین حال ہی میں ساتھی اداکار اور قریبی دوست امیر گیلانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں جبکہ ان کی رومانوی بھارتی فلم ’صنم تیری قسم‘ کی ری ریلیز نے بھارت میں باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔
ماورا حسین نے ’صنم تیری قسم‘ کی کامیابی کا سہرا امیر گیلانی کو دے دیا
فلم میں ماورا حسین اور ہرش وردھن نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ اس فلم کی پذیرائی نے ماورا حسین کو پڑوسی ملک میں دوبارہ مشہور کردیا ہے۔
فلم کی زبردست کامیابی کے بعد ہدایت کار جوڑی ونے سپرو اور رودھیکا راو نے کہا کہ وہ اس لکے سیکوئل “ صنم تیری قسم“ پر کام کرنے کے خواہشمند ہیں، اب شائقین ٖفلم کی ادھوری لو اسٹوری دیکھنے کے لیے بےچین ہیں۔
Comments are closed on this story.