مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کا گھر تھا یا جنگ کا بنکر؟ آج نیوز کے دورے میں اہم انکشافات
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہوئے مصطفیٰ عامر کے کیس کے ملزم ارمغان کا گھر دفاعی علاقے میں بنکر کی مانند نظر آنے لگا۔ آج نیوز کی ٹیم نے ڈیفنس خیابان مومن میں ملزم کے گھر کا دورہ کیا، جہاں گھر کی سیکیورٹی نظام نے سب کی توجہ حاصل کی۔
گھر کے پہلی منزل پر واک تھرو گیٹ نصب تھا جبکہ جدید سیکیورٹی کیمروں کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ سیکیورٹی اس قدر سخت تھی کہ چڑیا بھی آسانی سے نہ گزر سکے۔ دیواروں پر گولیوں کے نشانات اور گاڑیوں کے ٹوٹے شیشے انوکھی صورتحال کو بیان کر رہے تھے۔
مصطفٰی قتل کیس میں ملوث ملزم ارمغان کیخلاف مزید کرمنلز اور سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
پولیس ذرائع نے بتایا کہ گھر کے اندر ایک کال سینٹر بھی قائم تھا، جہاں ملزم اور دیگر افراد کی مشکوک سرگرمیاں جاری تھیں۔ مزید برآں، گھر کے مختلف مقامات پر خون کے نشانات بھی موجود تھے، جس سے قاتلانہ کارروائی کے آثار ظاہر ہو رہے تھے۔
آج نیوز کے نمائندے صولت جعفری نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ یہ منظر اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ملزم ارمغان نے اپنے گھر کو ایک مضبوط قلعہ بنا لیا تھا۔ پولیس تحقیقات میں گھر کی سیکیورٹی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے اہم شواہد حاصل کیے جا سکیں۔
Comments are closed on this story.