Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

چیمپیئنز ٹرافی سے قبل گوتم گمبھیر اور سلیکٹرز میں جھگڑا

گوتم گوتم گمبھیر نے کے ایل راہل کو چیمپیئنز ٹرافی میں بطور وکٹ کیپر فرسٹ چوائس منتخب کیا، بھارتی میڈیا
شائع 17 فروری 2025 12:16pm

چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور کرکٹ بورڈ کے سلیکٹر اجیت اگرکر درمیان ٹیم کی سلیکشن پر سخت جملوں کے تبادلے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم سلیکشن میٹنگ کے دوران اس بات پر سخت بحث ہوئی کہ وکٹ کیپر کون ہونا چاہئے اور کیا شریاس ایر کو ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیئے یا نہیں۔

رپورٹ کے مطابق سلیکشن میٹنگ میں اس بات پر سخت بحث ہوئی کہ آیا شریاس ایر کو ٹیم میں رکھنا ہے اور بیک اپ وکٹ کیپر کون ہونا چاہیے۔

چیمپئینز ٹرافی: نیشنل اسٹیڈیم میں بھارتی جھنڈا نظر نہ آنے پر بھارت میں ہنگامہ

بھارتی میڈیا کے مطابق کے ایل راہول نے انگلینڈ کے خلاف تینوں میچز میں کھیلا، لیکن دوسری چوائس وکٹ کیپر رشبھ پنت کو کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ گوتم گوتم گمبھیر نے کے ایل راہل کو چیمپیئنز ٹرافی میں بطور وکٹ کیپر فرسٹ چوائس منتخب کیا ہے جبکہ رشبھ پنت کو انہوں نے ٹیم میں وکٹ کیپر کھلانے کی مخالفت کی ہے۔

کرکٹ کے وہ بڑے نام جو چیمپئنز ٹرافی کھیلتے نظر نہیں آئیں گے

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ 19 فروری کو کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں مدمقابل ہوں گے۔ وہیں دوسری جانب چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارتی ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ چکی ہے۔ بلیو شرٹس ایونٹ کے تمام میچز دبئی میں کھیلے گی۔

Indian cricket team

KL Rahul

gautam gambhir

Ajit Agarkar

Icc Champions Trophy 2025

heated exchange

over wicket keeper