Aaj News

ہفتہ, اپريل 12, 2025  
13 Shawwal 1446  

کراچی کا انوکھا فلاحی دسترخوان جہاں خواتین اور بچوں کو مفت کھانا کھلایا جاتا ہے

یہاں کھانے کی تقسیم اور انتظام بھی خواتین ہی سنبھالتی ہیں
شائع 17 فروری 2025 02:49pm
There is a dining table in Clifton where women and children are served free meals - Aaj News

کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایک ایسا فلاحی دسترخوان لگایا جاتا ہے جہاں خواتین اور بچوں کو دو وقت کا کھانا مفت فراہم کیا جاتا ہے۔ متوسط اور بے گھر خواتین کا کہنا ہے کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں یہ دسترخوان کسی نعمت سے کم نہیں۔

یہ منفرد دسترخوان نہ صرف خواتین کے لیے مخصوص ہے بلکہ یہاں کھانے کی تقسیم اور انتظام بھی خواتین ہی سنبھالتی ہیں۔ صاف ستھری میزیں، کرسیاں اور گھر کے پکے ہوئے لذیذ پکوان اس دسترخوان کی خاص بات ہیں۔

فٹ پاتھ پر لگے اس فلاحی مرکز میں روزانہ دو سے تین سو خواتین اور بچے پیٹ بھر کر کھانا کھاتے ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ یہاں کسی بھی رنگ و نسل کی تفریق کے بغیر ہر ضرورت مند خاتون کو کھانے کی سہولت دی جاتی ہے۔

یہ دسترخوان خواتین کے لیے امید کی ایک کرن ہے، جہاں انہیں عزت اور احترام کے ساتھ کھانا فراہم کیا جاتا ہے، اور یہی چیز اسے ایک منفرد اور قابل تقلید مثال بناتی ہے۔

Women