روس کا راتوں رات 90 یوکرینی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
روسی وزارتِ دفاع نے پیر کے روز روس کے فضائی دفاعی یونٹوں کی جانب سے راتوں رات 90 یوکرینی ڈرونز روک کر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ روس نے 38 یوکرینی ڈرون بحیرۂ ازوف پر، 24 جنوبی روس کے علاقے کراسنودار پر اور باقی کو ملک کے جنوب اور مغرب کے ساتھ ساتھ جزیرہ نما کریمیا پر مار گرائے گئے۔
روسی وزارت نے دعویٰ کیا کہ ان کے دفاعی یونٹس نے بحیرۂ ازوف کے اوپر بھی ایک گائیڈڈ میزائل تباہ کیا گیا۔
واضح رہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یوکرین میں امن قائم کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ روسی صدر پیوٹن سے جلد ملاقات ہوسکتی ہے۔
یوکرین میں جنگ بندی کیلئے مذاکرات سعودی عرب میں ہونے کا امکان، سعودی ولی عہد بھی شریک ہوں گے
اس حوالے سے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا بھی کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن امن کے لیے کتنے سنجیدہ ہیں جلد پتا چل جائے گا، فی الوقت یوکرین جنگ ختم کرنے کا کوئی طریقہ سامنے نہیں آیا۔
Comments are closed on this story.