شہری عمران خان کو قتل کیس میں پھانسی کی سزا، سپریم کورٹ میں اپیل سماعت کیلئے منظور
میانوالی کے رہائشی عمران خان نے اپنی سزا کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا
سپریم کورٹ نے شہری عمران خان کی قتل کیس میں پھانسی کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی۔ جسٹس مسرت ہلالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اپیل منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا۔
مجرم عمران خان کو میانوالی میں محمد اقبال کے قتل کے الزام میں ٹرائل کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی، جسے لاہور ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بنا کسی کارروائی کے ملتوی، عمران خان کے وکیل شک میں مبتلا
میانوالی کے رہائشی عمران خان نے اپنی سزا کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس پر عدالت عظمیٰ نے اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔
Supreme Court of Pakistan
Imran Khan Murder Case
مقبول ترین
Comments are closed on this story.