”کچھ کچھ ہوتا ہے“ کارٹون کی شکل میں ریلیز کیلئے تیار
بالی وڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر کی کیریئر کی پہلی فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ 1998 میں ریلیز ہوئی تھی، جس نے نہ صرف باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے، بلکہ ایک کلٹ کلاسک کی حیثیت اختیار کرلی۔ یہ فلم آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے اور اس کی شہرت آج بھی برقرار ہے۔
فلم میں شاہ رخ خان نے ’راہول‘ اور کاجول نے ’انجلی‘ کا کردار نبھایا تھا، جبکہ رانی مکھرجی نے ’ٹینا‘ کا کردار ادا کیا۔
اس فلم کی عمدہ کہانی اور کرداروں کی گہرائی نے 27 سال بعد بھی اپنی مقبولیت کو قائم رکھا ہے۔ تاہم، ایک دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ کرن جوہر نے اس کی اینیمیٹڈ ورژن ’کوچی کوچی ہوتا ہے‘ بنانے کا بھی منصوبہ تیار کیا تھا، جو کہ اس وقت کی ایک سنسنی خیز خبر بن گئی۔
راج ببر کے بیٹے نے والد کو اپنی شادی میں کیوں نہیں بلایا؟ بھائی کا انکشاف
یہ منصوبہ دسمبر 2010 میں سامنے آیا، جب اس اینیمیٹڈ فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا۔ اس فلم میں تمام انسانی کرداروں کو کتے کی شکل میں پیش کیا گیا تھا، مگر کہانی ویسی ہی تھی جیسی اصل فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی تھی۔
اینیمیٹڈ فلم میں بھی تین کالج اسٹوڈنٹس کی محبت بھری اسٹوری کو انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا تھا۔
آشا بھوسلے کی مرنے سے پہلے ’’آخری خواہش‘‘ کیا ہے؟ گلوکارہ نے بتا دیا
جس میں انجلی اپنے والد راہول کو ان کی کالج کی پرانی محبوبہ سے ملوانے کی کوشش کرتی ہے، اور یہ کہانی آج بھی مداحوں کے لیے دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس اینیمیٹڈ ورژن کے لیے اصل فلم کے تمام اداکاروں نے خود اپنی آوازیں دی تھیں۔ شاہ رخ خان، کاجول، رانی مکھرجی، انوپم کھیر اور دیگر معروف اداکاروں نے اس ورژن کے لیے وائس اوور ریکارڈ کیا تھا۔ اس کے علاوہ، سنجے دت، رتیش دیشمکھ اور ساجد خان نے بھی اس فلم میں اپنے کرداروں کے لیے آواز فراہم کی تھی۔
تاہم، یہ فلم آج تک ریلیز نہیں ہو سکی۔ کرن جوہر نے 2019 میں ایک فلم فیسٹیول کے دوران اس کا جوازپیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا’کچھ کچھ ہوتا ہے’ کو اینیمیٹ کرنے کا خیال تھا، لیکن اس کے بعد بالی وڈ میں ایسی کئی فلمیں ریلیز ہوئیں جو کامیاب نہ ہو سکیں، جس کی وجہ سے ’کوچی کوچی ہوتا ہے‘ کو ریلیز نہیں کیا گیا۔
اب جب کہ بالی وڈ میں یادگار فلموں کی ری ریلیز کا رجحان بڑھ رہا ہے، فلمی شائقین کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے کہ کرن جوہر اس اینیمیٹڈ ورژن کو جلد از جلد ریلیز کریں۔ اس کی ریلیز سے نہ صرف پرانی یادیں تازہ ہوں گی بلکہ ہزاروں مداحوں کو یہ نیا تجربہ بھی ملے گا۔
فلم “ کوچی کوچی ہوتا ہے“ ریلیز ہوگی یا نہیں اس کا جواب تو کرن جوہر ہی دے سکتے ہیں تاہم فلم بینوں کی اس فلم میں دلچسپی کے تناظر میں یہ یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ یہ فلم جب بھی ریلیزہوگی اپنی اوریجنل فلم کی طرح بھارتی سینما کی تاریخ میں ایک تہلکہ مچا دےگی۔
Comments are closed on this story.