Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

امریکا میں برفانی طوفان نے تباہی مچا دی، 9 افراد ہلاک

امریکی ریاستوں ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں برفافی طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا، رپورٹ
شائع 17 فروری 2025 09:41am

امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان نے بتاہی مچا دی جس سے شہری اپنے گھروں میں محدود ہوکر رہ گئے۔

خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برفانی طوفان کے نتیجے میں اب تک 7 انچ برف پڑ چکی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق شدید سردی سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ ریاست کینٹکی میں بارش اور سیلاب سے 8 افراد جان سے گئے۔ زیادہ تر ہلاکتیں گاڑیاں پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں برفافی طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ادھر کینیڈا میں شدید برفباری سے 150 زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

اونٹاریو اور مغربی کیوبیک میں بھی طوفانی برفباری کا الرٹ جاری کردیا گیا۔۔ جنوبی اونٹاریو میں 15 سے 25 سینٹی میٹر اضافی برفباری کا امکان ہے۔

US Snow Storm

heavy snowfall and rain

9 people died