Aaj News

بدھ, اپريل 02, 2025  
03 Shawwal 1446  

رنویر کی لگائی ہوئی آگ میں ایک اور بھارتی کامیڈین پھنس گئے

شو کو فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا
شائع 17 فروری 2025 09:31am

بھارت کے معروف یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ اپنے متنازعہ تبصروں کی وجہ سے اس وقت شدید سوشل میڈیا ٹرولنگ کا شکار ہیں۔ سمے رائنا کے شو ’انڈیا گوٹ لیٹنٹ‘ میں ان کے بیان نے تنازعہ کھڑا کر دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ اس متنازعہ واقعے کی لپیٹ میں اب کامیڈین انوبھو سنگھ بھی آ گئے ہیں، جنہیں اس معاملے کے بعد شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، انوبھو سنگھ بسی کا کامیڈی شو، جو لکھنؤ میں منعقد ہو رہا تھا، منسوخ کر دیا گیا۔ وہ اس وقت اس کامیڈی شو کی میزبانی کر رہے تھے۔

سابق ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار کی رنویر الٰہ آبادیہ کو وارننگ

یہ خبر سوشل میڈیا پرآن ایئر ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہوگئی ۔ سوشل میڈیا پر اس پر نئی بحث شروع ہوگئی اور مداحوں کی مختلف آراء دیکھنے کو ملیں۔ کچھ مداحوں نے اس فیصلے کی حمایت کی جبکہ کچھ نے اس پر تنقید کرتے ہوئے اسے زیادتی قرار دے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سمے رائنا اور رنویر الہ آبادیہ کے فحش ریمارکس کے بعد بھارتی ریاست اتر پردیش کی ویمن کمیشن نے بسی کی پرفارمنس پر تشویش کا اظہار کیا۔

رنویر الہٰ آبادیہ والدہ کے کلینک پر حملے اور قتل کی دھمکیوں سے خوفزدہ

ویمن کمیشن نے الزام لگایا کہ بسسی کے شو میں خواتین کے خلاف غیر مہذب الفاظ اور ممکنہ طور پر غیر مہذب تبصرے کیے جا رہے تھے، جس سے خواتین کے جذبات مجروح ہو سکتے تھے۔

اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے، ایس سی ڈبلیو (اسٹیٹ کمیشن ویمن) کی وائس چیئرپرسن اپرنا یادو نے ڈی جی پی کو خط لکھا اور مطالبہ کیا کہ ”کامیڈین بسی کے غیر اخلاقی مواد پر مبنی شو کو فوری طور پر منسوخ کر دیا جائے اور مستقبل میں ایسے پروگرامز کو اجازت نہ دی جائے“۔

اس پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اتر پردیش پولیس نے اپرنا یادو کی درخواست پر کامیڈین انوبھو سنگھ بسسی کے شو کو لکھنؤ میں ہونے سے قبل منسوخ کر دیا۔ پولیس نے اپنے فیصلے کا جواز دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ”امن و امان“ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری تھا۔

اس کے بعد سے سوشل میڈیا پر اس فیصلے پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، بعض افراد نے اس اقدام کو صحیح قرار دیا، جبکہ کچھ نے اسے آزادی اظہار رائے پر قدغن قرار دیا۔

یادرہے کہ رنویر سنگھ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب رنویر نے ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ شو کے ایک ایپی سوڈ میں ایک کنٹیسٹنٹ سے ایک انتہائی نامناسب سوال کیا۔

سوال نے شو کے میزبان سمے رائنا اور دیگر شرکاء کو حیرت میں ڈال دیا، اور وہاں موجود ججز نے رنویر کے سوال پر شکوک کا اظہار کیا۔

اس ویڈیو کے یوٹیوب پر اپ لوڈ ہونے کے بعد، رنویر کے فحش سوال پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا، جس کے نتیجے میں ان کے خلاف مختلف پولیس شکایات درج کی گئیں۔ ان شکایات کی بنیاد پر رنویر اور شو کے دیگر پینل کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات