Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

فرحان سعید اور عروہ کی پہلی مرتبہ اپنی علیحدگی پر لب کشائی

انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی میں کچھ اتار چڑھاؤ کا سامنا کیا ہے
شائع 17 فروری 2025 08:53am

فرحان سعید اور عروہ حسین پاکستان کے سب سےخوبصورت اور مشہور جوڑوں میں شمار ہوتے ہیں۔ دوستی، پھر محبت، اس کے بعد شادی سے لے کر والدین بننے تک کے سفر میں انہیں ہمیشہ مداحوں کی طرف سے محبت اور نیک خواہشات کا ملی ہیں۔

ان کے تعلقات کی مضبوطی کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ دونوں نے نہ صرف کیریئر میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا بلکہ اپنے خاندانوں کے ساتھ بھی مضبوط تعلقات قائم رکھے ہیں۔

نازش جہانگیر کی بولڈ لباس میں تصاویر، مداح بھڑک اٹھے

اگرچہ ان کی شادی شدہ زندگی میں کچھ اتار چڑھاؤ آئے، لیکن انہوں نے ان مشکلات کا سامنا کیا اور ایک دوسرے کا ساتھ دینے میں کامیابی حاصل کی۔

ایک موقع پر، ان دونوں کے تعلقات میں دراڑ آگئی تھی جس کے بعد انہوں نے ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ بھی کر لیا تھا، لیکن پھر اپنے والدین کی مداخلت اور مدد سے دوبارہ صلح کر لی اور آج ایک خوش و خرم اور مطمئن زندگی گذار رہے ہیں۔

راجپال یادیو کا پاکستان مخالف فلموں پر بیان اور پاکستانی ستاروں کے لیے محبت

اس دور کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے اس خوبصورت جوڑے کا کہنا ہے کہ یہ ہماری زندگی کا ایک مشکل مرحلہ تھا، جس میں دونوں طرف کے والدین کا کردار بہت اہم رہا۔

فرحان اور عروہ نے اس بارے میں کھل کر بات کی ہے کہ انہوں نے کس طرح ایک دوسرے کو دل سے دوبارہ معاف کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے اہم چیز ایک دوسرے کا احترام تھا، جس نے انہیں اپنے رشتہ کو دوبارہ مستحکم کرنے میں مدد دی۔

فرحان نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے کبھی بھی ایک دوسرے پر پبلک میں آکر الزام نہیں لگایا اور ہمیشہ اپنے رشتہ اور خاندان کی عزت کی حفاظت کی۔

ان کے مطابق، اپنے ساتھی کے بارے میں برے الفاظ کہنا انتہائی ناپسندیدہ عمل ہے اور اس سے ہر جوڑے کو بچنا چاہیے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات