Aaj News

منگل, اپريل 15, 2025  
17 Shawwal 1446  

کروڑوں روپے مالیت کے ہیروں کا ہار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

بھارتی مسافر بنکاک سے دہلی آیا، ملزم کے خلاف اسمگلنگ کا کیس درج کر لیا گیا، کسٹم حکام
شائع 16 فروری 2025 11:54pm

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر ہیروں کا تقریباً ساڑھے 19 کروڑ روپے کا نیکلس اسمگل کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق کسٹم حکام نے کہا کہ یہ شخص بھارتی شہری ہے اور وہ بنکاک سے آیا تھا۔ اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے نیکلس برآمد ہوا۔

نیکلس کی چین پر بیضوی اور مستطیل شکل کے ہیرے جڑے ہیں، جبکہ پینڈنٹ جس کے مرکز میں پیلے رنگ کا ہیرا ہے اور اردگرد شفاف ہیرے ہیں۔

کسٹم حکام نے ملزم کے خلاف اسمگلنگ کا کیس درج کیا ہے۔ نیکلس کی مالیت کا تخمینہ تقریباً ساڑھے چھ کروڑ انڈین روپے لگایا ہے جو تقریباً ساڑھے 19 کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

نیکلس کو کسٹم قوانین کے تحت ضبط کر لیا گیا۔ ملزم کو کسٹم قانون کے مطابق گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Smuggling

ٰIndia

DIAMOND NECKLACE

MAN ARRESTED