Aaj News

بدھ, اپريل 02, 2025  
03 Shawwal 1446  

پی ٹی آئی کا شعیب شاہین اور فواد چوہدری کی لڑائی میں شعیب شاہین کی حمایت کااعلان

اسلام آباد میں تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس
شائع 16 فروری 2025 11:53pm

تحریک انصاف کی شعیب شاہین اور فواد چوہدری لڑائی میں شعیب شاہین کی حمایت کااعلان ۔۔ سیاسی کمیٹی نے کہا مشکل وقت میں چھوڑکر جانے والوں کی کوئی اہمیت نہیں، چھبیس ویں ترمیم کے بعد غائب ہونے والے اراکین کے حوالے سے بانی فیصلہ کریں گے

اسلام آباد میں تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، جسکی صدارت سلمان اکرم راجہ نے کی۔

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں تمام ممبران نے متفقہ قرارداد منظور کہ کہ شعیب شاہین اور فواد چودھری کی لڑائی میں شعیب شاہین کے ساتھ ہیں۔

سیاسی کمیٹی نے شعیب شاہین کی متفقہ حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کی پارٹی میں کوئی اہمیت نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا، سلمان اکرم راجہ نے بانی تحریک انصاف کی ہدایات سے پولیٹیکل کمیٹی کو بریفنگ بھی دی۔

اجلاس میں بانی تحریک انصاف کے خلاف کیسز پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

سیاسی کمیٹی میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد غائب ہونے والے اراکین پارلیمنٹ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی خود فیصلہ کریں گے۔

fawad chaudhry

اسلام آباد

Shoaib Shaheen

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)