جب بھی حکومت کی طرف بات چیت کیلئے ہاتھ بڑھایا، ہماری کمزوری سمجھا گیا، برسٹرگوہر
مذاکرات کے لیے ہاتھ بڑھایا تواسے کمزوری سمجھا گیا ۔۔ اسی لیے بات چیت کے دروازے بند ہوگئے، بیرسٹرگوہر کہتے ہیں پرامن احتجاج پر یقین رکھتے ہیں، گھیراؤ جلاؤ پارٹی پالیسی نہیں ۔۔ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شیر افضل مروت کو نکالا، فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے معاملے پر افسوس ہے۔۔
بونیر میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سب کے ساتھ برابری کے بنیاد پر بات کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہے، ہم کسی گھیراؤ جلاؤ اور تشدد کے حق میں نہیں ہے۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ جب بھی حکومت کی طرف بات چیت کے لئے ہاتھ بڑھایا تو اس کو ہماری کمزوری سمجھا گیا ، اس لئے مذاکرات کے دروازے بند ہو گئے ،، پرامن احتجاج پر یقین رکھتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بعض ایم پی اے کے جانب سے جلاؤ گھیراؤ کے خبر کو مسترد کرتے ہیں اورجو لوگ جیل میں ہے ان کا تمام خرچہ خیبر پختونخوا حکومت پر ہے اور نسوار تک دی جاتی ہے۔
بیرسٹرگوہرنے کہا کہ صوبائی حکومت کا انحصار وفاق کے فنڈ پر ہوتا ہے لیکن وفاقی حکومت پورا فنڈ نہیں دیتی ہے جس کیوجہ سے خیبر پختونخوا حکومت کو فنڈ کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کرپشن فری خیبر پختونخوا کے حوالے سے کہا ہے کہ دستیاب فنڈ 100 فیصد ترقی کے کاموں پر لگایا جائے گا اور کوئی کمیشن نہیں ہوگا، ہم سیاسی اختلاف پر یقین رکھتے ہیں سیاسی دشمنی پر نہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ حکومت نے مذاکرات کا اہم موقع گنوادیا، ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالا ہے۔ پارٹی کا آئین سب پر لاگو ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کوئی ایم پی اے ایم این اے تصادم کی بات کرتا ہے یہ انکی ذاتی رائے ہے، فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے معاملے پرافسوس ہے۔
ملک عامرعلی اعوان اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل منتخب
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کا وفاقی دارالحکومت میں تنظیم نوکے معاملے پربانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرملک عامر علی اعوان کو اسلام آباد کا سیکرٹری جنرل منتخب کردیا گیا۔
ملک عامرعلی اعوان کے اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ فردوس شمیم نقوی نے نوٹیفکیشن پر دستخط کردئیے ہیں۔
Comments are closed on this story.