Aaj News

جمعرات, مئ 01, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

بارات میں رقص کے دوران دُلہا گھوڑے سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

دُلہا کو ہارٹ اٹیک ہوا جس کے باعث وہ جان کی بازی ہار گیا
اپ ڈیٹ 17 فروری 2025 12:40pm

بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے علاقے شیو پور میں گھوڑے پر بیٹھ کر ڈانس کرنے والا دُلہا اچانک جان کی بازی ہار گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے نسواڑہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ پردیپ جٹ بارات لے کر اپنی دُلہنیا لینے پہنچے تو وہ گھوڑے پر بیٹھے بیٹھے اچانک گر پڑے۔

دُلہا کے بے ہوش ہونے پر اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ دل کے دورے کی وجہ سے پردیپ کی موت ہوئی ہے۔

’چولی کے پیچھے کیا ہے‘ پر ڈانس، دُلہا اپنی دلہن سے ہاتھ دھو بیٹھا

بارات واپس جانے پر دُلہا دُلہن کی پولیس اسٹیشن میں شادی کروا دی گئی

پردیپ سنگھ کانگریس کے طلبا ونگ این ایس یو آئی کے سابق ضلعی صدر تھے جن کی شادی میں سیاسی لوگ بھی شریک تھے۔

انسٹا گرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پردیپ روایتی لباس میں گھوڑے پر سوار ہو کر اسٹیج کی طرف جا رہا ہے۔

اچانک دُلہا پردیپ آہستہ سے گھوڑے کی پیٹ پر جھک گئے، جس پر گھر والوں نے انہیں گھوڑے سے نیچے اتارا اور ہوش میں لانے کی کوشش کی مگر وہ بے ہوش ہی رہے۔

اس کے بعد باراتی انہیں لے کر اسپتال پہنچے تو وہاں ڈاکٹرز ہارٹ اٹیک کی وجہ بتاتے ہوئے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

lifestyle

ٰIndia

Groom

dies

During wedding