Aaj News

جمعہ, مئ 09, 2025  
11 Dhul-Qadah 1446  

جاپانی ’سلم اینڈ اسمارٹ‘ رہنے کے لیے کون سی غذائیں کھاتے ہیں؟

ان عادات کو اختیار کرکے آپ بھی اپنا وزن کم کرکے صحت مند رہ سکتے ہیں
شائع 16 فروری 2025 08:27pm

جاپان کے لوگوں کا طرز زندگی ایسا ہے جس سے انہیں وزن کم کرنے میں مد ملتی ہے۔ ان کی خوراک میں توازن اور اعتدال پایا جاتا ہے جس سے ان کا وزن کم ہوتا ہے۔

بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق جاپان کے لوگ غذائیت سے بھرپور اور تازہ خوراک پسند کرتے ہیں جس میں مچھلی، تازہ سبزیاں، خمیرشدہ اشیا اور گرین ٹی شامل ہے۔

جاپانی شہری اپنے معدے کو پورا طرح بھرنے کے بجائے 80 فیصد تک کھانا کھاتے ہیں اور 20 فیصد کی گنجائش چھوڑتے ہیں۔ اس طرح زیادہ کھانے سے پرہیز کیا جاتا ہے اور کم کیلوریز لی جاتی ہیں۔ نتیجتاً وزن کم ہوتا ہے۔

جسم سے یورک ایسیڈ کوکم کرنے کے 7 آسان طریقے

روایتی جاپانی کھانوں میں سبزیاں، چربی کے بغیر گوشت اور ہول گرین شامل ہے۔ غذایئت والی اس خوراک سے وٹامنز اور منرلز حاصل ہوتے ہیں اور میٹابولزم بہتر ہونے سے وزن کم ہوتا ہے۔

جاپانیوں کی خوراک مچھلی اور سی فوڈ سے بھرپور ہوتی ہے جو چربی کے بغیر پروٹین اور اومیگا 3 حاصل کرنے کا بڑا ذریعہ ہے۔ اس سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔

اچھی صحت خدا کا ایک انمول تحفہ ہے اس کی حفاظت کیسے کریں

جاپان کے لوگ کھانے کے لیے چھوٹی پلیٹیں اور پیالے استعمال کرتے ہیں جس سے کم کھانے کی عادت پڑتی ہے کیونکہ چھوٹی پلیٹ بھر کر کھانے سے دماغ کو سگنل جاتا ہے کہ کافی کھا لیا ہے اور اس وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

مغربی ممالک کے برعکس کاریں اور دیگر ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کے بجائے جاپان کے لوگ پیدل چلنے اور سائیکل کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں جس سے قدرتی طور پر کیلوریز کم کر کے وزن سے چھٹکارا پانے میں مدد ملتی ہے۔

ان عادات کو اختیار کرکے وزن کم کرکے صحت مند لائس اسٹائل اپنایا جا سکتا ہے۔

صحت

Japanese eat

slim and smart