Aaj News

منگل, اپريل 01, 2025  
02 Shawwal 1446  

کرکٹرکین ولیمسن نے دھوتی پہن کر مداحوں کو چونکا دیا

کین ولیمسن چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں کراچی میں موجود ہیں
شائع 16 فروری 2025 07:06pm

نیوزی لینڈ کے معروف کرکٹر کین ویلیم سن نے دورہ پاکستان کے دوران دیسی اسٹائل اپنا لیا۔

نیوزی لینڈ ٹیم سہہ فریقی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں پاکستان میں موجود ہیں، معروف کرکٹر کین ولیم سن بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ ایسا لباس پہنے نظر آئے جو بہت سے لوگوں نے ابتدائی طور پر دھوتی سمجھا۔

یہ ویڈیو 33 سالہ کرکٹر کی پاکستان میں قیام کے دوران بنائی گئی، جہاں وہ آئندہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے موجود ہیں۔

ویڈیو میں کین ولیمسن کو ایک روایتی طرز کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، جس میں وہ ایک سرمئی ٹی شرٹ، گھٹنوں تک سفید لباس اور چپل پہنے نظر آ رہے ہیں۔

اس لباس نے انٹرنیٹ پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے، مداحوں کا ماننا ہے کہ کین ولیمسن نے جنوبی ایشیا کا روایتی لباس، دھوتی پہن رکھی ہے، جب کہ کچھ لوگ اسے محض ایک عام تولیہ قرار دے رہے ہیں، جو انہوں نے کمر پر لپیٹ رکھا تھا۔

کچھ صارفین نے کین ولیمسن کے اس انتخاب کی تعریف کی کہ انہوں نے مقامی ثقافت کو اپنانے کی کوشش کی، جب کہ دیگر کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں کہ ان کا لباس دھوتی ہو، بلکہ یہ محض آرام دہ لباس یا تولیہ بھی ہو سکتا ہے۔

یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر خاصی توجہ حاصل کر چکی ہے اور مداح اب یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ آیا یہ ان کا مقامی ثقافت کو اپنانے کا شعوری فیصلہ تھا یا محض اتفاقیہ طور پر اختیار کیا گیا آرام دہ لباس۔

sports

Kane williamson

new zealand crickter