Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

مالی میں سونے کی کان بیٹھ گئی، 48 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون میں بھی شامل جس کے پیٹھ پراس کا بچہ بھی موجود تھا
اپ ڈیٹ 16 فروری 2025 09:30pm

مغربی افریقی ملک مالی میں غیر قانونی سونے کی کان بیٹھنے سے کم از کم 48 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملک کے مغربی علاقے میں سونے کی کان منہدم ہونے سے 48 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، کچھ متاثرین پانی میں گر گئے، ان میں ایک عورت بھی تھی جس کی پیٹھ پر اپنا بچہ موجود تھا۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے،کئی افراد ابھی بھی ملبے میں دبے ہیں، کان سے غیرقانون طورسے سونا نکالا جارہا تھا۔

مالی میں سونے کی کان دھنسنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 ہوگئی

مقامی حکام نے بھی کان کے منہدم ہونے کی تصدیق کر دی ہے،ماحولیاتی تنظیم کے سربراہ کے مطابق مزید متاثرین کی تلاش کا کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ جنوری 2025 میں جنوبی مالی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کم از کم 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں زیادہ تر خواتین تھیں،2024 میں اسی علاقے میں ایک سرنگ منہدم ہونے کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

world

GOLD MINE

collapses

country mali