Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

کراچی: مال بردار ٹرین اور آئل ٹینکر میں تصادم کا مقدمہ دو روز بعد درج، قصور وار تیسرا نکلا

حادثے میں آئل ٹینکر کا ڈرائیور عبد الستار شدید زخمی ہوا تھا
شائع 16 فروری 2025 11:09am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں مائی کلاچی روڈ پر دو روز قبل پیش آنے والے حادثے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ڈاکس تھانے میں درج کرلیا گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب نیٹی جیٹی سے آنے والا ٹرالر پہلے مال بردار ٹرین سے ٹکرایا، جس کے بعد مخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر سے بھی جا ٹکرایا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں ٹرالر ڈرائیور کو قصوروار ٹھہرایا گیا ہے، جو حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ حادثے میں آئل ٹینکر کا ڈرائیور عبد الستار شدید زخمی ہوا تھا جبکہ تصادم کے باعث پاکستان ریلوے کے انجن کو بھی نقصان پہنچا۔

پنجاب: مخلتلف حادثات ہیں تین سگے بھائیوں سمیت دس افراد جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ٹرالر ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں اور جلد ہی اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔

Karachi Heavy Traffic Accidents