Aaj News

اتوار, اپريل 13, 2025  
14 Shawwal 1446  

رنویر الہٰ آبادیہ والدہ کے کلینک پر حملے اور قتل کی دھمکیوں سے خوفزدہ

الہ آبادیہ نے وضاحت کی کہ وہ پولیس سے چھپ نہیں رہے
شائع 16 فروری 2025 10:24am

مشہوربھارتی یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور ان کے اہلِ خانہ گزشتہ چند دنوں سے قتل کی دھمکیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق، متنازعہ شو ’انڈیا گاٹ لیٹنٹ‘ میں دیے گئے ان کے بیانات کے بعد ان کی اور ان کے گھر والوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

الہ آبادیہ نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کی والدہ، جو ممبئی میں ایک معروف ڈاکٹر ہیں، کے کلینک پر کچھ لوگ مریض بن کر پہنچے اور خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی۔

سابق ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار کی رنویر الٰہ آبادیہ کو وارننگ

انہوں نے کہا، ہمیں مسلسل قتل کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ مجھے اور میرے خاندان کو نقصان پہنچائیں گے۔ میری والدہ کے کلینک میں لوگ مریض بن کر گھس آئے اور ہراساں کیا۔ میں خوفزدہ ہوں اور سمجھ نہیں پا رہا کہ کیا کروں۔

اس تنازعے کے بعد الہ آبادیہ نے ایک بار پھر اپنے ’غیر مناسب‘ اور ’غیر شائستہ‘ ریمارکس پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ!

’یہ میری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ میں خود کو بہتر بناؤں، میں واقعی معذرت خواہ ہوں۔‘

جمعہ کے روز ممبئی پولیس نے دوسری بار رنویر الہ آبادیہ کو طلب کیا تھا، لیکن وہ پیش نہ ہو سکے۔ پولیس کے مطابق، ان کا فون مسلسل بند جا رہا تھا اور ان کا گھر مقفل پایا گیا۔ ان کے وکیل نے مہاراشٹر کے سائبر سیل سے رابطہ کر کے بتایا کہ رنویر قتل کی دھمکیوں کے باعث سمن پرعمل نہیں کر سکے۔

رنویر کے فحش بیان نے عرفی جاوید، راکھی ساونت کو بھی مشکل میں ڈال دیا

الہ آبادیہ کے وکیل نے سپریم کورٹ میں بھی ایک درخواست دائرکی تھی جس میں کہا گیا کہ ان کے موکل کو مسلسل قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور کچھ لوگ ان کی زبان کاٹنے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔ تاہم، چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے یہ کہتے ہوئے معاملے کو مسترد کر دیا کہ ’ زبانی سماعت کی اجازت نہیں ہے۔’

رنویر الہ آبادیہ نے وضاحت کی کہ وہ پولیس سے چھپ نہیں رہے اور انہیں قانونی نظام پر مکمل بھروسہ ہے۔ اس وقت پولیس اور متعلقہ ادارے اس معاملے پر مزید تفتیش کر رہے ہیں۔

world

lifestyle

ٰIndia

Indian Youtuber