Aaj News

جمعرات, مئ 01, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

بھارتی نوجوان ٹریفک سے بچنے کیلئے پیراگلائیڈنگ سے کالج پہنچ گیا

ٹریفک جام سے بیزار طالب علم کا انوکھا حل پیراگلائیڈنگ کے ذریعے امتحانی مرکز پہنچ گیا
شائع 16 فروری 2025 09:09am

اکثر طالب علم امتحانات کے دن الارم بند ہونے، بس چھوٹنے، ٹریفک رش، یا کسی اور پریشانی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو جاتے ہیں، لیکن مہاراشٹر کے ستارا ضلع کے ایک نوجوان نے ٹریفک جام سے بچنے کے لیے ایسا حل نکالا جو سب کو حیران کر گیا.

بھارتی طالب علم سمرتھ ، جو وائی تعلقہ کے پسارانی گاؤں سے تعلق رکھتا ہے، اپنے امتحان کے دن ایک ذاتی کام کے سلسلے میں پنچگنی میں تھا۔ جب اس نے دیکھا کہ امتحان میں صرف 15-20 منٹ باقی ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک جام ہے، تو اس نے کوئی عام راستہ اختیار کرنے کے بجائے آسمان کی راہ لی۔

آسمان میں اُڑتا طالب علم، زمین پر دنگ لوگ!

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سمرتھ کو اپنے کالج بیگ کے ساتھ آسمان میں پرواز کرتے اور ایک شاندار انداز میں امتحانی مرکز پہنچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ سب ایک معروف ایڈونچر سپورٹس انسٹرکٹر، گووند ییوالے کی مدد سے ممکن ہوا، جنہوں نے نہ صرف پیراگلائیڈنگ کا انتظام کیا بلکہ سمرتھ کو بالکل صحیح وقت پر امتحانی مرکز کے قریب اُتار بھی دیا۔

یہ منفرد کارنامہ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے، ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا۔ کئی لوگ اسے ’ امتحانات کی دنیا کا ٹام کروز’ قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ نے مذاق میں کہا کہ ’ اب پیراگلائیڈنگ کے بغیر امتحانات دینا عام سا لگے گا’

فضا میں کھیل کا میدان، چینی ایڈونچر کہیں تباہی کا نسخہ تو نہیں؟

امتحان کے بعد جب سمرتھ سے پوچھا گیا کہ اس نے پیراگلائیڈنگ کا انتخاب کیوں کیا، تو اس کا کہنا تھا،

’میں نے سوچا کہ اگر زمین پر رکاوٹیں ہیں، تو آسمان کھلا ہے‘

ستارا، صرف پہاڑوں کا نہیں، ’ اُڑان کا بھی شہر’

کامیاب اسکائی ڈائیونگ کے بعد 104 سالہ خاتون اگلے ایڈونچر کیلئے تیار

ستارا، جو کہ مہاراشٹر کا ایک خوبصورت ضلع ہے، پہلے ہی اپنے قدرتی مناظر اور پیراگلائیڈنگ سرگرمیوں کے لیے مشہور تھا، لیکن اب یہ’ امتحانی اُڑان’ کے حوالے سے بھی مشہور ہو چکا ہے۔

آئیڈیا بہت اچھا ہے اب دیکھنا یہ ہے اگلی بار کوئی اور طالب علم دیر ہو جائے تو کیا وہ بھی اُڑان بھرے گا۔

lifestyle

interesting

paragliding