Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
28 Ramadan 1446  

کتا پکا کر کھانا چینی ملازمین کو مہنگا پڑگیا

شکاری کتا نئے چینی قمری سال کی آتشبازی سے ڈر کر بھاگا تھا
شائع 15 فروری 2025 11:08pm

کتا پکا کر کھانا چینی ملازمین کو مہنگا پڑ گیا، ہائی وے پر کام کرنے والے کچھ ملازمین نے بورڈنگ سینٹر سے بھاگے ہوئے پالتو کتے کو پکا کر کھا لیا۔

چار سالہ شکاری کتا لٹل ٹیل پیٹ بورڈنگ سینٹر سے نئے چینی قمری سال کی آتشبازی سے ڈر کر بھاگا تھا۔

مالک کتے کو کیئر سینٹر میں چھوڑ کر مالدیپ چھٹیاں گزارنے گیا تھا، کتے کے گم ہونے پر اس کے مالک نے ڈھونڈنے والے کو بھاری رقم بطور انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔

چینی اخبار کے مطابق کتا ہائی وے پر گھوم رہا تھا، جہاں اس کی ٹکر ایک گاڑی سے ہوئی جس کے بعد وہ روڈ کے کنارے گر گیا۔

ہائی وے پیٹرول کے 2 افسروں نے کتے کو اٹھایا اور کمپنی کے کچن میں لے جا کر پکایا اور 8 لوگوں کے ساتھ بڑے مزے سے کھالیا۔

ہائی وے کمپنی اور ٹریفک پولیس نے پیٹرول افسروں کی اس حرکت کی تصدیق کی جبکہ کمپنی کے باورچی نے بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

ہائی وے کمپنی نے معاملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

world

china

national high way