Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

لیبیا میں اجتماعی قبر سے مزید 29 لاشیں برآمد، تعداد 57 ہوگئی

اس سے قبل 28 دیگر لاشیں دارالحکومت طرابلس سے 1700 کلومیٹر دور کوفران کے شمالی علاقے سے برآمد ہوئی تھیں
شائع 15 فروری 2025 08:27pm

لیبیا کے سیکیورٹی حکام نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک اجتماعی قبر سے مزید 29 تارکین وطن کی لاشیں برآمد کی ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس نئی دریافت کے بعد اب تک تارکین وطن کی برآمد کی جانے والی لاشوں کی مجموعی تعداد 57 ہوگئی ہے، گزشتہ روز لیبیا کے اٹارنی جنرل نے بتایا تھا کہ حکام نے کفرہ کے شمالی علاقے سے مزید 29 لاشیں برآمد کی تھیں۔

اس سے قبل 28 دیگر لاشیں دارالحکومت طرابلس سے 1700 کلومیٹر دور کوفران کے شمالی علاقے سے برآمد ہوئی تھیں۔

لیبیا میں دو مقامات سے تارکین وطن کی 29 لاشیں برآمد

لیبیا میں حادثے کا شکار کشتی میں 63 پاکستانی موجود تھے، دفتر خارجہ

لیبیا میں پاکستانی تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار، 10 لاشیں نکال لی گئیں،

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے کہا کہ لیبیا میں دو اجتماعی قبروں سے ملنے والی لاشوں پر گولیوں کے زخم ہیں۔

اس حوالے سے بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے کہا ہے کہ لیبیا میں اجتماعی قبروں سے ملنے والی لاشوں پر گولیوں کے نشانات موجود تھے۔

یاد رہے کہ 6 فروری کو لیبیا کے مشرقی علاقے الواحاتی سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے جِخارہ میں ایک اجتماعی قبر سے 19 لاشیں برآمد کی تھیں جبکہ لیبیا ریڈ کریسنٹ نے مغربی شہر زاویہ کے دِیلا بندرگاہ کے قریب ڈوبنے والی کشتی سے مزید 10 لاشیں نکالی تھیں۔

Libyan Coast

discovered

Another mass grave