Aaj News

بدھ, اپريل 16, 2025  
17 Shawwal 1446  

بس کی ٹکر سے اجتماع میں جانے والے 2 موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

جاں بحق افراد کی 17 سالہ عثمان اور 12سالہ عاطف کے نام سے شناخت
اپ ڈیٹ 15 فروری 2025 10:14pm

کراچی میں ایک اور خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، نارتھ ناظم آباد میں بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

کراچی میں پے در پے ٹریفک حادثات جاری ہیں، نارتھ ناظم آباد نصرت بھٹو کالونی کے قریب بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان کے جاں بحق ہوگئے ۔

تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق

لواحقین نے بتایا کہ نصرت بھٹو کالونی کے رہائشی اور چچا زاد بھائی 17 سالہ عثمان اور 12 سالہ عاطف مدرسے کے طالب علم اور کراچی اجتماع میں شرکت کے لیے جا رہے تھے، مسافر بس کی زد میں آکر جان سے گئے۔

ایس ایچ او شاہراہ نور جہاں عابد شاہ نے کہا کہ مسافر بس والے نے موٹر سائیکل سوار کم عمر لڑکوں کو ٹکر ماری، ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ گاڑی ضبط کر لی گئی ہے، جلد حادثے کا سبب بننے والے ڈرائیورکو گرفتار کر لیا جائے گا۔

رواں سال ٹریفک حادثات میں مرنے والوں کی تعداد ایک110 سے زائد ہوگئی ہے۔

کراچی میں ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق، خواتین سمیت 6 زخمی

لواحقین کے مطابق مدرسہ کے طالب علم عثمان اور عاطف اورنگی اجتماع میں جا رہے تھے، دونوں نوجوان چچا زاد بھائی تھے۔

مسافر بس نے پہلے موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کو ٹکر ماری، پھر ڈرائیور نے بس ان پر چڑھا دی، دونوں نصرت بھٹو کالونی کے رہائشی تھے۔

van accident

karachi

Karachi Police

Karachi Truck Accident

trafic accident