Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

پنجاب پولیس میں جرائم پر قابو پانے کے لیے نیا یونٹ قائم، نام اور ذمہ داریاں کیاں ہوں گی؟

نئے یونٹ کے ٹی او آرز بھی فائنل کر لیے گئے
شائع 15 فروری 2025 12:38pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پنجاب میں جرائم کی روک تھام کے لیے ایک نیا محکمہ تشکیل دیا جا رہا ہے، جو سی ٹی ڈی کی طرز پر کام کرے گا۔ لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے قیام کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جبکہ اس کے ٹی او آرز بھی فائنل کر لیے گئے ہیں۔

سی سی ڈی ”یونٹ 17“ سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش کرے گا، جن میں اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری، ڈکیتی اور گھروں میں ہونے والی بڑی وارداتیں شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ ڈکیتی کے دوران قتل، کار ڈکیتی، آرگنائزڈ گینگ اور ڈکیتی کے دوران ریپ جیسے سنگین جرائم کی تفتیش بھی اس کے دائرہ کار میں ہوگی۔

لاہور: منشیات فروش نے چھاپے کے دوران چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

محکمہ منشیات فروشی، ریپ کیسز، بڑے قبضہ گروہوں اور بین الصوبائی گینگز کے خلاف بھی کارروائی کرے گا، جبکہ دیگر صوبوں کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں سے بھی تعاون کیا جائے گا۔

شہری کو غیرقانونی حراست میں رکھنے پر تھانیدار اور پولیس اہلکار معطل، مقدمہ درج

سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ جدید ڈیٹا اینالیسز کے ذریعے مجرمانہ سرگرمیوں کا جائزہ لے گا اور پولیس آپریشنز کو مزید مؤثر بنائے گا۔ پولیس حکام کے مطابق یہ یونٹ سی ٹی ڈی کی طرز پر کام کرے گا اور صوبے میں جرائم کے خاتمے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

Punjab police

CTD Unit 17