لاہور: منشیات فروش نے چھاپے کے دوران چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں ایک منشیات فروش نے پولیس کے چھاپے کے دوران گرفتاری سے بچنے کے لیے مبینہ طور پر چھت سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران پہلے ملزم کے بھانجے علی رضا کو گرفتار کیا گیا، جس کی نشاندہی پر منشیات فروش اسلم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا۔ تاہم، پولیس کو دیکھ کر ملزم اسلم نے خوفزدہ ہو کر چھت سے چھلانگ لگا دی۔
لاہور میں بڑی گینگ وار کا خطرہ ٹل گیا، برسوں پرانے مخالفین کی صلح
ایس پی کینٹ کے مطابق ملزم چھلانگ لگانے کے بعد بجلی کی تاروں پر جا گرا اور شدید زخمی ہو گیا۔ اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
شہری کو غیرقانونی حراست میں رکھنے پر تھانیدار اور پولیس اہلکار معطل، مقدمہ درج
پولیس حکام کے مطابق ملزم اسلم 50 سے زائد منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا، جبکہ اس کا بھانجا علی رضا بھی ایک ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
Comments are closed on this story.