Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

’قتل کی وجہ لڑکی بنی‘: ڈی این اے میچ کرگیا، مصطفیٰ عامر کے قتل کی تفصیلات سامنے آگئیں

شریک ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا
اپ ڈیٹ 15 فروری 2025 07:31pm
Mustafa murder case, a dispute revealed involving a girl - Aaj News

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے لاپتہ ہونے والے مصطفیٰ عامر کے قتل کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ جن میں انکشاف ہوا کہ مقتول اور ملزم کے درمیاقن جھگڑا ایک لڑکی کی وجہ سے ہوا۔ دوسری جانب ملزم کے گھر سے حاصل خون کے نمونے کی ڈی این اے رپورٹ آگئی ہے ، پولیس کے مطابق رپورٹ مقتول مصطفیٰ کی والدہ کے ڈی این اے سے میچ کرگئی ہے، جبکہ شریک ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق مصطفیٰ عامر اور ملزم ارمغان آپس میں دوست تھے اور نیو ایئر نائٹ کے موقع پر دونوں میں ایک لڑکی کی وجہ سے جھگڑا ہوا تھا۔ تلخ کلامی کے بعد ارمغان نے مصطفیٰ اور لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے اور جج کے ریمارکس پر وزیراعلیٰ سندھ نے سوال اٹھا دئے

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ چھ جنوری کو ارمغان نے مصطفیٰ کو بلایا اور تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ مارشا نامی لڑکی 12 جنوری کو بیرون ملک فرار ہو گئی۔ کیس میں لڑکی کا بیان انتہائی ضروری قرار دیا گیا ہے، اور انٹرپول کے ذریعے اس سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

مصطفیٰ قتل کیس: پولیس نے منتظم جج کے فیصلے کیخلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

حکام کے مطابق لاش ملنے کے بعد مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کر دی گئی ہیں۔ حب پولیس نے کراچی پولیس کو لاش کی اطلاع دی تھی اور ڈی این اے نمونے لینے کے بعد ایدھی کے حوالے کیا تھا، جس کی رپورٹ آگئی ہے اور ڈی این اے مقتول کی والدہ سے میچ کرگیا ہے۔

مصطفیٰ کو قتل کے بعد نہیں جلایا، زندہ کو آگ لگائی، ملزم شیراز کا رونگھٹے کھڑے کر دینے والا انکشاف

مزید تفتیش میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ دوسرا ملزم شیراز، ارمغان کے پاس کام کرتا تھا اور قتل کی منصوبہ بندی اور لاش چھپانے میں شامل تھا۔ پولیس ملزم ارمغان کے ریمانڈ کے لیے عدالت سے درخواست دائر کرے گی۔

تفتیشی حکام کے مطابق مصطفیٰ کا اصل موبائل فون تاحال برآمد نہیں ہو سکا، جبکہ ملزم ارمغان سے لڑکی کی تفصیلات، آلہ قتل اور موبائل فون کے بارے میں مزید تفتیش کی جائے گی۔

شریک ملزم کا اعتراف جرم

ہفتے کو پولسی نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے شریک ملزم شیراز کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا، جہاؐ ملزم نے اعتراف جرم کیا۔

ملزم شیراز نے عدالت میں بتایا کہ مصطفیٰ کی گاڑی میں ہی اسے حب لے کر گئے تھے، پہلے مصطفیٰ پر ڈیفنس میں تشدد کیا، پھر اسے حب لے گئے۔

Mustafa Murder Case

Armaghan