Aaj News

منگل, اپريل 08, 2025  
09 Shawwal 1446  

پنکج ترپاٹھی پولیس کی ’انتہائی مطلوب‘ ملزمان کی فہرست میں شامل، ماجرا کیا ہے؟

انہوں نے بلاک بسٹر فلم ’استری 2‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں
شائع 15 فروری 2025 10:25am

بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار پنکج ترپاٹھی نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کے دوران اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا ایک دلچسپ واقعہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ کس طرح ان کی تصویر ایک وقت میں پولیس اسٹیشن کے ’وانٹڈ بورڈ‘ پر لگ گئی تھی۔

پنکج ترپاٹھی نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان دنوں کی بات ہے جب سوشل میڈیا کا کوئی تصور نہیں تھا اور کاسٹنگ ایجنسیاں برائے نام تھیں، تب اداکاروں کو خود کو پروموٹ کرنے کے لیے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ انہیں گھر گھر جا کر خود کو ایک اداکار کی حیثیت سے اپنی پہچان کروانی پڑتی تھی۔

ودیا بالن کے بعد انیل کپور بھی ’صنم تیری قسم‘ کے پرستار نکلے

پنکج نے کہا کہ اس وقت وہ خود کو پروموٹ کرنے کے لیے گتے کا ایک کارٹن جس میں ہر کوئی آکر اپنی تصاویر لگا سکتا تھا اور دن کے اختتام پر کارٹن اسسٹنٹ کے دفتر میں بھیج دیا جاتا ہے اور میں نے بھی اپنی تصویریں ایسے کئی کارٹنوں میں ڈالی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ، ایک بار میرے دوست نے مجھے کرائم شو کے سیٹ پر بلایا، جس میں تھانے کا سیٹ اپ تھا، اور کہا کہ تمہاری تصویر وانٹڈ بورڈ پرآویزاں ہے۔

فلم صنم تیری قسم کی دوبارہ ریلیز، 5 دنوں میں 25 کروڑ سے زائد کما لیے

پنکج کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے یہ دیکھا تو ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی کیونکہ وہ نہیں جانتے تھے کہ ان کی تصویر اس بورڈ پر کیسے آئی۔ تاہم، بعد میں انہیں یاد آیا کہ وہ اپنی تصاویر مختلف ایجنسیوں کے دفاتر میں چھوڑتے تھے اور جب آرٹ ڈیپارٹمنٹ کو پولیس اسٹیشن کے وانٹڈ بورڈ کے لیے کسی گینگسٹر یا چور کی تصویر کی ضرورت پڑی، تو انہوں نے ان کی تصاویر کا استعمال کر لیا تھا۔

یاد رہے کہ اداکار پنکج تریپاٹھی نے حال ہی میں بلاک بسٹر فلم ’استری 2‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اس فلم نے باکس آفس پر کامیابی کے تمام تر ریکارڈز توڑ دیے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات