Aaj News

اتوار, اپريل 13, 2025  
14 Shawwal 1446  

برازیل: خاتون کی جیب میں رکھا موبائل پھٹ گیا، آگ لگنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل

خاتون کے ہاتھ ، بازو اور کمر میں زخم آئے، اسپتال منتقل
اپ ڈیٹ 15 فروری 2025 04:22pm

برازیل میں خاتون کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹنے اور اس سے جھلسنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اخبار العربیہ کے مطابق برازیل کی سپرمارکیٹ میں شاپنگ کرتی خاتون کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹ گیا جس کے باعث خاتون کے کپڑوں نے آگ پکڑلی جس وہ بری طرح جھلس گئی۔

سپرمارکیٹ میں لگے کیمروں نے واقعے کی ویڈیو فلمبند کرلی اور یہ سی سی ٹی وی دنیا بھر میں وائرل ہو رہی ہے، جائے وقوعہ پر موجود لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

ویڈیو دیکھنے والی 8 سالہ بچی موبائل فون پھٹنے سے چل بسی

پیجرز دھماکوں کے بعد موبائل فون اور الیکٹرک کاریں ’ٹائم بم‘ قرار

موبائل فونز کے بارے میں بولے جانے والے 7 جھوٹ بے نقاب

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون شوہر کے ہمراہ شاپنگ کررہی تھی کہ اچانک ان کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹ گیا اور کپڑوں کو آگ لگ گئی۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ خاتون نے اسٹور سے باہر گلی میں چھلانگ لگاتی ہے، اور راہ گیر اس کی مدد کے لیے دوڑ پڑے۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ خاتون اور ان کے شوہر سمیت مارکیٹ میں موجود لوگوں نے آگ بجھائی، خاتون واقعے میں بری طرح جھلس گئیں اور ان کے ہاتھ، بازو اور کمر میں زخم آئے ہیں۔

brazil

lifestyle

mobile phone exploded

woman injured