سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، فی تولہ قیمت میں آج بھی بھاری اضافہ
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، سونے کی قیمت ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح پر آگئی، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید 2200 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 6 ہزار 200 روپے فی تولہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ آج بھی برقرار رہا، پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 200 روپے ہوگی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 886 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 62 ہزار 517 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 20 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 933 ڈالر کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔
ملکی مارکیٹس میں چاندی کی فی تولہ قیمت 83 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 450 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 71 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 957 روپے کی سطح پر آگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
Comments are closed on this story.