آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، ایف بی آر سے اہم اختیارات چھن گئے
وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کردی، ایف بی آر سے اہم اختیارات واپس لے لیے گئے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر اب صرف ٹیکس وصولی تک محدود رہے گا، پالیسی سازی وزارت خزانہ کے تحت ہوگی۔
آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ پورا، گیس کی قمتیوں میں اضافہ
وزارت خزانہ نے ٹیکس پالیسی آفس قائم کرتے ہوئے ٹیکس پالیسی سازی اور وصولی کو الگ کر دیا، ٹیکس پالیسی آفس براہ راست وزیر خزانہ و ریونیو کو رپورٹ کرے گا۔
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عملدرآمد کرلیا گیا
ٹیکس پالیسی آفس حکومتی اصلاحاتی ایجنڈا اور ٹیکس تجاویز کا تجزیہ کرے گا ، حکومت نے آئی ایم ایف کو ٹیکس پالیسی اور وصولی کو خودمختار رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی کی پالیسیاں اب وزیر خزانہ کو رپورٹ ہوںگی، ٹیکس فراڈ روکنے اور خامیوں پر قابو پانے کے لیے نئے اقدامات کیے جائیں گے۔
Comments are closed on this story.