پاکستانی لڑکوں نے مجھے رلا دیا ہے، راکھی ساونت
راکھی ساونت اس وقت پاکستان سے ملنے والے پروپوزل کی وجہ سے خبروں میں ان ہیں۔
ہندوستان کی مشہور اداکارہ اور ڈانسر جو اپنے منفرد انداز اور بولڈ شخصیت کے لیے جانی جاتی ہیں، پاکستانی اداکار دودی خان کے ساتھ اپنی مبینہ شادی کے امکان کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
دونوں ممالک میں لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا راکھی پاکستانی اداکار سے شادی کریں گی یا نہیں اور اس حوالے سے صورتحال کیسے بدلے گی؟
راکھی ساونت سے 14 فروری کو نکاح ہونے جا رہا ہے، مفتی قوی کا دعویٰ
راکھی ساونت نے معروف پاکستانی آرٹسٹ متھیرا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی لڑکے ان کی زندگی کو بہت پیچیدہ بنا رہے ہیں۔
دودی خان نے پہلے راکھی سے شادی کا ارادہ ظاہر کیا تھا، لیکن پھر انہوں نے اپنے ارادے سے پیچھے ہٹ کر اسے اپنی شادی کے معاملات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔ اب، دودی خان ایک بار پھر راکھی سے رابطہ کر کے اسے انگوٹھی اور پھول دینے کا وعدہ کر رہا ہے۔
دوسری جانب، مفتی قوی بھی راکھی کو پرپوز کر چکے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ نہ تو دودی خان اور نہ ہی مفتی قوی نے اپنے وعدوں پر عمل کیا ہے، جس کی وجہ سے راکھی بہت پریشان ہو گئی ہیں۔
راکھی نے مزید یہ بھی کہا کہ دودی خان کی جانب سے بیک فلیپ اور مسلسل یوٹرن ان کے لیے تکلیف دہ ثابت ہو رہے ہیں۔
بھارتی اداکارہ نے شکوہ کیا کہ وہ دودی خان پر بھروسہ کرتی تھی کیونکہ وہ پاکستانی تھے اور ان کے اچھے دوست بھی تھے، لیکن اب دودی خان نے شادی کے حوالے سے اپنی پوزیشن سے اتنا یوٹرن لیا ہے کہ راکھی کو لگتا ہے کہ وہ انہیں زیادہ اہمیت نہیں دے رہے۔
ان سب حالات نے راکھی کے دل کو توڑ کر رکھ دیا ہے اور وہ اس وقت جذباتی طور پر بہت پریشان ہیں۔
Comments are closed on this story.