امیر گیلانی کا کس گلوکارہ سے گہرا رشتہ ہے؟
پاکستانی اداکار امیر گیلانی کا تعلق معروف گلوکارہ و اداکارہ مسرت نذیر سے منظرِ عام پر آیا ہے، جو ان کے خاندان کی اہم شخصیت ہیں۔
اگرچہ امیر گیلانی کا نام پہلے زیادہ مشہور نہیں تھا، لیکن اب وہ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی مقبول ہوگئے ہیں، اور اس کا سبب پاکستانی اداکارہ ماورا حسین ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کی تمام محبت امیر کے نام کر کے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔
مریم نفیس کے شوہر کس مشہوراداکارہ کے سابق داماد نکلے؟
ماورا حسین، جو کہ متعدد پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں، بالی وڈ فلم ”صنم تیری قسم“ میں بھی نظر آئیں، اگرچہ یہ فلم فلاپ ہوئی تھی لیکن 9 سال بعد اس کی ری ریلیز نے کروڑوں کی کمائی کی۔
ماورا حسین کی کامیاب شہرت کے باوجود ان کے شوہر امیر گیلانی شوبز میں اپنی پہچان بنانے میں مصروف ہیں۔
امیر گیلانی کو 2020 کے ڈرامے ’ثبات‘ میں ’حسن‘ کے کردار سے بے پناہ شہرت ملی، اور وہ کئی میوزک ویڈیوز میں بھی نظر آ چکے ہیں۔
امیر گیلانی کا تعلق ایک معزز خاندان سے ہے۔ ان کے دادا سید افتخار حسین گیلانی پاکستان کے معروف وکیل تھے اور 1989-1990 میں محترمہ بینظیر بھٹو کی حکومت میں وزیرِ قانون بھی رہ چکے تھے۔
ماورا حسین کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔ ان کی ڈھولکی نائٹ کی تصاویر میں انہوں نے ایک انکشاف کیا جس نے سب کو حیران کن کر دیا۔ ماورا نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ ”یہ گانا میرے سسر کی خالہ نے گایا ہے، اور آج ہم اس گانے کو بار بار لگا کر اس پر وائب کر رہے ہیں۔“ یہ کیپشن اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ امیر گیلانی مسرت نذیر کے پوتے ہیں۔

مسرت نذیر ایک نامور اداکارہ اور گلوکارہ تھیں، جنہوں نے سات سالوں میں 46 فلموں میں کام کیا تھا۔ ان کے مشہور گانوں میں ”لٹھے دی چادر“ اور ”میرا لونگ گواچا“ شامل ہیں۔ مسرت نذیر نہ صرف امیر گیلانی کی رشتہ دار ہیں بلکہ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری سے بھی ان کا قریبی تعلق ہے۔ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا تھا کہ مسرت نذیر ان کی چاچی ہیں کیونکہ ان کے شوہر ڈاکٹر ارشد مجید بشریٰ کے والد کے فرسٹ کزن ہیں۔
Comments are closed on this story.