وہیل نے آدمی کو نگلنے کے بعد چھوڑ دیا، ویڈیو وائرل
چلی کے علاقے پیٹاگونیا میں ایک غیرمعمولی اور خوفناک واقعہ پیش آیا، جب ایک ہمپ بیک نامی وہیل نے کشتی سوار کو نگلنے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ باہیا ایل آگویلا میں پیش آیا، جو آبنائے ماجلان کے قریب واقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایڈریان سیمانسکس نامی متاثرہ شخص اپنے والد ڈیل کے ہمراہ کشتی کے سفر پر تھے کہ اچانک پانی کی سطح سے ایک دیوہیکل وہیل ابھری اور ایڈریان کشتی سمیت نگلنے کی کوشش کی۔
ایڈریان کے والد، جو اپنے بیٹے سے چند فٹ کے فاصلے پر موجود تھے، اس منظر کو اپنے موبائل فون پر ریکارڈ کر رہے تھے۔ ویڈیو میں انہیں اپنے بیٹے کو تسلی دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ ’پریشان مت ہو، سکون رکھو، سکون رکھو‘۔
سمندر کے نیچے انسانوں کو بسانے کیلئے ’زیر آب بیس‘ کی تیاری
ایڈریان نے میڈی سے گفتگو میں کہا کہ وہیل کے منہ میں جانے کے بعد انہیں لگا کہ ان کی زندگی ختم ہو چکی ہے۔
انہوں نے خوفناک تجربے کے بارے میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگا کہ وہیل نے مجھے مکمل طور پر نگل لیا ہے۔ جب میں دوبارہ پانی کی سطح پر آیا تو خوفزدہ تھا کہ میرے والد کے ساتھ بھی کچھ نہ ہوجائے، یا ہم وقت پر کنارے نہ پہنچ سکیں۔
میں معجزانہ طور پر بچ گیا
چند لمحے پانی میں گزارنے کے بعد، ایڈریان نے اپنے والد کی کشتی کی جانب تیزی سے تیرنا شرور کیا، جہاں انہیں فوراً سوار کر لیا گیا۔ اگرچہ یہ واقعہ ان کے لیے صدمہ خیز تھا، تاہم دونوں افراد محفوظ طور پر ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔
ماہی گیروں کی جان لینے والا سمندر لاشیں اگلنے لگا
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جسے دیکھ کر صارفین حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق، ہمپ بیک وہیلز عام طور پر انسانوں کو نشانہ نہیں بناتیں، اور یہ واقعہ غالباً ایک اتفاقی تصادم تھا۔
Comments are closed on this story.