کے بی سی میں 5 کروڑ جیتنے والے نے اپنی ساری دولت گنوا کر دودھ بیچنا شروع کردیا ؟
کون بنے گا کروڑ پتی“ (کے بی سی) بھارت کا معروف گیم شو ہے جس کی میزبانی امیتابھ بچن طویل عرصے سے کر رہے ہیں۔ اس شو میں بہت کم لوگ کروڑوں روپے جیت پاتے ہیں، لیکن جنہیں یہ کامیابی حاصل ہوتی ہے، وہ طویل عرصے تک ناظرین کے ذہنوں میں محفوظ رہتے ہیں۔
2011 میں شو کے پانچویں سیزن میں 5 کروڑ روپے جیتنے والے سشیل کمار بھی ان چند خوش نصیبوں میں شامل ہیں جنہوں نے یہ بڑی جیت حاصل کی۔
جنید خان ذہنی طور پرفٹ نہیں ہیں؟
وہ اس شو کے پہلے فرد تھے جنہوں نے اتنی بڑی رقم جیتی، جس کے بعد ان کی شہرت بھارت کے ہر کونے میں پھیل گئی۔
تاہم، اس بڑی جیت کے باوجود سشیل کمار کی زندگی میں اتنی بڑی تبدیلی نہیں آئی جتنی لوگ توقع کرتے ہیں۔
2020 میں انہوں نے فیس بک پوسٹ میں انکشاف کیا کہ وہ نشے کے عادی ہو گئے تھے اور لوگوں نے ان کے ساتھ دھوکہ دہی کی۔
شوز میں شرکت کے دوران اکثر ان سے پیسے عطیہ کرنے کی درخواست کی جاتی تھی، جس سے ان کے تعلقات اپنی بیوی سے خراب ہو گئے۔ ان کی بیوی اکثر کہا کرتی تھی کہ وہ صحیح اور غلط میں فرق کرنا نہیں جانتے۔
سشیل کمار نے اپنی زندگی کے اس مشکل دور کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک دن ایک صحافی سے گفتگو کے دوران تلخی پیدا ہوئی اور غصے میں آ کر انہوں نے کہا کہ وہ اپنی تمام رقم ختم کر چکے ہیں اور اب گائے پال کر اور ان کا دودھ بیچ کر گزارہ کر رہے ہیں۔ اس بات نے افواہیں جنم دیں کہ سشیل کمار کروڑ پتی ہونے کے باوجود مالی طور پر کنگال ہو گئے ہیں۔
تاہم، سشیل کمار نے بعد میں وضاحت کی کہ حقیقت میں وہ کنگال نہیں ہوئے تھے۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ان کی حالت بہت بہتر ہے ان کی جیت کے بعد ٹیکس کٹوتیوں کے بعد انہیں صرف 3.50 کروڑ روپے ملے تھے۔
سشیل کمار نے اس وقت اپنی زندگی میں ایک نیا راستہ اپنانا شروع کیا۔ آج کل وہ ایک سرکاری سائیکالوجی کے استاد کے طور پر کام کر رہے ہیں اور شجرکاری کی مہم بھی چلا رہے ہیں۔ ان کی زندگی میں آنے والی مشکلات کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اب وہ دوسروں کی رہنمائی کرنے اور ماحولیات کے لیے کام کر رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.