موٹر سائیکل سواروں نے خاتون کی آنکھوں میں مرچیں جھونک کر بچے کو اغوا کرلیا
بھارت میں تاجر کے 6 سالہ بیٹے کے اغوا کے واقعہ کے بعد علاقے میں خوف کی فضا پھیل گئی جس کے بعد مقامی تاجروں نے احتجاجاً کاروبار بند رکھنے کا اعلان کر دیا ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مدھیہ پردیش کے گوالیار ضلع کے مورار قصبے میں اس وقت پیش آیا جب بچہ اپنی ماں، آرتی گپتا، کے ساتھ سی پی کالونی میں اپنے گھر کے قریب اسکول وین کا انتظار کر رہا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد وہاں پہنچے، جن میں سے ایک نے آرتی گپتا کی آنکھوں میں مرچ پاؤڈر پھینکا، ان کے ہاتھ سے بچے کو چھینا اور موٹر سائیکل پر اپنے ساتھی کے ساتھ فرار ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق آرتی گپتا نے بتایا، ’ہم معمول کے مطابق اسکول وین کا انتظار کر رہے تھے کہ اچانک ایک شخص قریب آیا، اس نے میری آنکھوں میں مرچ پاؤڈر ڈال دیا اور میرے بیٹے کو مجھ سے چھین کر لے گیا۔ میں نے انہیں روکنے کی کوشش کی، مگر وہ تیزی سے فرار ہو گئے۔‘
یہ واقعہ نزدیکی سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گیا، جس کی مدد سے پولیس نے ملزمان کا سراغ لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
خضدار سے اغوا ہونے والی خاتون عاصمہ بلوچ کو بازیاب کرا لیا گیا
بچے کے اغوا کے خلاف تاجر برادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ متاثرہ خاندان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مقامی تاجروں نے مورار ٹاؤن میں احتجاجاً کاروباری سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کیا۔
بچے کے والد، راہول گپتا، جو مدھیہ پردیش چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے رکن ہیں، نے کہا کہ ان کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ تاہم، پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے لڑکے کی تلاش کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
پولیس نے ملزمان کی نشاندہی کے لئے اغوا میں ملوث افراد کی شناخت میں مدد دینے پر 30 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ہماری اولین ترجیح مغوی بچے کی بحفاظت بازیابی ہے۔ پولیس کی کئی ٹیمیں ملزمان کا سراغ لگا رہی ہیں اور ہم اس واقعے کے ممکنہ پس منظر کو بھی کھنگال رہے ہیں۔
کراچی ڈیفنس سے لاپتا مصطفیٰ کہاں گیا؟ گتھی سلجھ نہ سکی، مغوی کی والدہ کا ڈی این اے بھی لیا گیا
یہ واقعہ نہ صرف گوالیار بلکہ پورے علاقے کے والدین کے لیے ایک تشویشناک پیغام ہے۔ مقامی افراد اور پولیس کی مشترکہ کوششوں سے امید کی جا رہی ہے کہ مغوی بچے کو جلد بحفاظت بازیاب کر لیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.