Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

جنید خان ذہنی طور پرفٹ نہیں ہیں؟

وہ عامر خان کی پہلی بیوی رینا دتہ کے ساتھ رہتے ہیں
شائع 14 فروری 2025 10:57am

بالی وڈ کے معروف نقاد کمال آر خان، جنہیں کے آر کے کے نام سے جانا جاتا ہے، نے حالیہ ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ عامر خان کے صاحبزادے جنید خان ذہنی طور پرفٹ نہیں ہیں۔

کمال آر خان نے کہا کہ جنید خان اور ان کی بہن ایرا، جو عامر خان کی پہلی بیوی رینا دتہ کے ساتھ ہیں، اپنے والد عامر خان کی طرح ذہنی طور پر فٹ نہیں ہیں اور یہ ان کے رویے سے واضح ہوتا ہے۔

ودیا بالن نے ماورا حسین کی تعریفوں کے پُل باندھ دئے

کے آر کے نے جنید خان کے ایک انٹرویو کلپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب جنید دو جملے بولنے کے بعد بغیر کسی وجہ کے ہنسنے لگتا ہے، تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ ذہنی پریشانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنید کی اس حالت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ ذہنی طور پر پریشان ہیں۔

اس کے بعد کمال آر خان نے عامر خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے بیٹے کو بالی وڈ کا ہیرو بنانے کی بجائے کسی اسپتال لے جا کر جنید کا علاج کروانا چاہیے۔

سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ مزید کام نہیں کرنا چاہتا، نکھل ایڈوانی

انہوں نے کہا کہ عامر خان کو اپنے بچوں کے بارے میں سوچتے ہوئے ان کا علاج کروانا چاہیے۔

واضح رہے کہ جنید خان نے حال ہی میں فلم ”لو پایا“ میں کام کیا ہے، جس کی ہدایت کاری ادویت چندن نے کی ہے۔ اس فلم میں جنید خان کے ساتھ خوشی کپور، اشوتوش رانا، ستھیاراج ار اور کیکو شاردا نے بھی کام کیا۔ یہ فلم گزشتہ ہفتے سنیما گھروں کی زینت بنی۔

جنید خان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز گزشتہ سال نیٹ فلکس کی فلم ”مہاراج“ سے کیا تھا، جو سوربھ شاہ کے ناول اور 1862 کے تاریخی ’مہازراج لبل کیس‘ کے سچے واقعات پر مبنی تھی۔

entertainment

lifestyle

شخصیات

Junaid Khan